رفیوجی کارروائی کے دوران میں کیا نہیں کر سکتا ہوں اور کیا نہیں کرنا ہے؟

RIGHTS AND OBLIGATIONS
Audio file

رفیوجی کارروائی کے دوران حقوق کے علاوہ آپ کے فرائض بھی ہیں-

پناہ متلاشی ہوتے ہوئے آپ کو بلغاریہ کے قانونوں کو ماننا پڑتا ہے-

سب سے پہلے اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بلغاریہ کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کی کوشش نہیں کرنی ہے- سرحد کو غیر قانونی طور پر پار کرنے کی ہر ایک کوشش جرم ہے- اگر بلغاریہ میں داخل ہونے پر آپ نے پولیس، پراسیکیوشن (الزام لگانے کا سرکاری ادارہ) یا عدالت کے سامنے بتایا ہے کہ آپ پناہ متلاشی ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو سزا نہ ملی ہو- لیکن اکثر یہ ہوتا ہے کہ پناہ گزینوں کو بھی غیر قانونی داخلہ کی سزا ملتی ہے اگر انہوں نے ٹھیک وقت پر نہیں بتایا ہے کہ ان کو بلغاریہ سے پناہ اور حیثیت چاہئے- یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو معلوم بھی نہیں ہوا ہو کہ آپ کو سزا ملی ہے – کیوں کہ عدالت کی کارروائی تین دن کے اندر ہوتی ہے اور عام طور پر معطل سزا ملتی ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف اسی صورت میں جیل میں بھیجتے ہیں اگر کسی عرصے کے اندر آپ کوئی نیا جرم کریں- لیکن غیر قانونی طور پر ملک کو چھوڑنے پر ہمیشہ، کسی بھی صورت میں، سزا ملتی ہی ہے- اور اگر ملک میں داخل ہونے پر آپ کو سزا ملی ہے اور ملک کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کی کوشش میں آپ کو پکڑا جائے تو نتیجے میں آپ کو دونوں جرموں کے لئے جیل میں ضرور بھیج دیا جائے گا-

آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں حرکت کرنے (چلنے پھرنے) کے علاقہ کا ذکر کیا ہے- اس کا مطلب یہ ہے کہ کیمپ کے صدر کی اجازت کے بغیر آپ اس علاقہ سے باہر نہیں جا سکتے- ایسی اجازت لینے کے لئے آپ کو کیمپ کے صدر کے سامنے تحریری درخواست پیش کرنی ہے جس میں آپ بتائیں کہ آپ کو کہاں جانا ہے، کتنے دن کے لئے اور کیوں- کیمپ کا صدر آپ کو ڈاکومنٹ (پاس) جاری کروائے گا جس سے آپ آرام سے اس علاقہ کو چھوڑ سکیں گے- اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈاکومنٹ کتنے دن کے لئے مضبوط ہے اور اگر ضرورت پڑے تو نیا کروائیے (جیسے آپ نے اجراء کے وقت کیا)- اگر آپ کو ڈاکٹر سے ملنا ہے یا عدالت سے آپ کو اطلاع نامہ ملا ہے کہ آپ کو طے شدہ تاریخ کو عدالت میں حاضر ہونا ہے – اسی صورت میں علاقہ چھوڑتے وقت آپ کو پاس ضروری نہیں ہے-

اگر آپ کو رفیوجی کیمپ میں رہنے کی جگہ ملی ہے آپ کو کیمپ کے اصولوں کو ماننے کا فرض ہے اور کمروں اور عام جگہوں میں رکھے گئے سامان کا خیال رکھنا ہے- سامان کو نقصان پہنچاںے پر ایجنسی کے افسر آپ پر ٥٠ سے ٢٠٠ لیوا تک کا جرمانہ لگا سکتے ہیں-

آپ کا اور ایک فرض یہ ہے کہ بغیر اجازت آپ کیمپ کو نہ چھوڑ دیں اور ایک بھی رات کے لئے دوسری جگہ نہ سوئیں- یہ ممکن ہے کہ لمبے عرصے کے لئے بھی آپ کیمپ سے باہر رہیں- لیکن اس سے پہلے کیمپ کے صدر کے سامنے تحریری درخواست پیش کرنی ہے اور صدر سے اجازت مانگ لینی ہے- ورنہ کیمپ میں آپ کی غیر حاضری درج کی جائے گی، آپ کو بھگایا جا سکتا ہے اور کیمپ میں رہنے واپس جانا ناممکن ہو سکتا ہے-

آخر تمام فرائض میں سے شاید سب سے اہم فرض یہ ہے ہر دفعہ جب آپ کو نوٹ، خط یا کسی دوسرا اطلاع ملے کہ کسی تاریخ اور وقت پر آپ کو انٹرویو کے لئے جانا ہے تو آپ ضرور جائیں– لکھی ہوئی تاریخ اور وقت پر آپ کو اسی کیمپ میں جانا ہے جہاں آپ کا رجسٹریشن کیا گیا ہے اور آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے- غیر حاضر ہونے پر آپ کے سامنے یہ خطرہ ہے کہ آپ کی رفیوجی کارروائی کا اختتام کیا جائے اور بلغاریہ میں پناہ متلاشی کے طور پر آپ کے حقوق بند ہوں-