اگلی درخواست

PROCEDURE
Audio file

یہ ممکن ہے کہ رفیوجی ایجنسی آپ کو بلغاریہ میں حیثیت دینے سے انکار ایک دفعہ کر چکی ہے-
اگر آپ نے بلغارین عدالت کے سامنے اس انکار کی اپیل داخل نہیں کی ہے یا کرنے پر بھی عدالت سے آپ کو دوبارہ انکار دیا گیا ہے تو بلغاریہ میں رہنے کا آپ کا حق بند ہوتا ہے-

اس صورت میں رفیوجی ایجنسی آپ کے رجسٹریشن کارڈ کو نیا نہیں کرواۓ گی اور اسے واپس مانگ لے گی-

اس صورت میں بلغارین امیگریشن پولیس سے آپ کو گرفتار کر دیا جا سکتا ہے اور آپ کو آپ کے اصل ملک میں واپس (ڈیپورٹ) کر دیا جا سکتا ہے- ایسے حالات میں پولیس آپ کو بلغاریہ میں داخل ہونے کو ٥ سال تک کے لئے منع کرے گی اور یہ حکم یورپی یونین کے تمام باقی ممالک کے لئے لاگو ہے-
قانون کے مطابق آپ کو یہ موقع ہے کہ رفیوجی ایجنسی کے سامنے آپ دوسری، تیسری یعنی اگلی درخواست درج کر سکتے ہیں تاکہ بلغاریہ میں آپ پناہ گزین کے طور پر رہ سکیں-

لیکن آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ جب آپ اگلی درخواست درج کرتے ہیں تو رفیوجی ایجنسی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کے کیس کے متعلق نئی کارروائی شروع کرواۓ یا آپ کو نیا وقتی ڈاکومنٹ (رجسٹریشن کارڈ) کا ارجاء کرواۓ- اگر آپ چاہتے ہیں کہ رفیوجی ایجنسی آپ کے کیس کے متعلق نئی رفیوجی کارروائی شروع کرواۓ تو اپنی اگلی درخواست درج کرتے وقت آپ کو تحریری ڈاکومنٹ شامل کرنا ہے جن میں آپ کے کیس کے متعلق نئی جانکاری ہو اور جن سے ظاہر ہو کہ اصل ملک میں واپس بھیجنے پر آپ کے لئے کیا خطرہ موجود ہو

آپ کی دوسری، تیسری یعنی اگلی درخواست کے درج کرنے کے ٢ ہفتے (١٤ دن) کے اندر رفیوجی ایجنسی اس بات پر فیصلہ کرے گی کہ کیا آپ کی نئی رفیوجی کارروائی شروع کرواۓ یا آپ کے کیس کا دوبارہ (نیا) ملاحظہ کرنے سے انکار کرے-

رفیوجی ایجنسی کا جو بھی فیصلہ ہو ایجنسی کو آپ کو یہ فیصلہ دینا ہے اور فیصلہ حاصل کرنے پر آپ کو دستخط کرنا ہے- اگر فیصلہ کے مطابق آپ کے کیس پر پھر تخمینہ کرنے سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ کو عدالت کے سامنے اپیل درج کرنے کا حق ہے-

انکار کا فیصلہ حاصل کرنے اور اس کے لئے دستخط کرنے کے ٧ دن کے اندر عدالت کے سامنے اپیل درج کی جانی ہے!

  • اس عرصے کا خیال ضرور رکھیں! اگر آپ اس عرصے کے اندر اپیل درج نہ کریں تو عدالت اس کا ملاحظہ نہیں کرے گی اور آپ کے کیس پر پھر سے تخمینہ کئے جانے کے آپ کے حقوق بند ہو جائیں گے-

ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے یا کسی دوسرے وکیل سے فوراً مدد ڈھونڈیں!