بٹھانا

RIGHTS AND OBLIGATIONS
Audio file

اگر آپ بلغاریہ میں پہلی مرتبہ پناہ کی درخواست درج کرتے ہیں تو آپ کو رفیوجی ایجنسی کے کسی کیمپ میں بٹھائے جانے کا حق ہے-
خاندانوں کو ایک ساتھ بٹھائے جانے کا حق ہے-

بھائی بہنوں کو بھی ایک ساتھ بٹھائے جانے کا حق ہے چاہے وہ بچے ہوں یا بالغ-

تنہا بچے جو اپنے والدین یا کسی دوسرے رشتہ دار یا دوست کے بغیر بلغاریہ میں ہیں یہ مانگ سکتے ہیں کہ انہیں الگ کمروں میں بٹھایا جائے جو صرف بچوں یا خاندانوں کے لئے ہیں- تنہا بچے یہ بھی مانگ سکتے ہیں کہ انھیں اجنبی بالغوں کے ساتھ نہ بٹھایا جائے-

لیکن اگر آپ کی ایک درخواست درج کی گئی ہے جس پر بلغارین حکومت سے تخمینہ اور فیصلہ کیا گیا ہے اور اب آپ دوسری، تیسری یا اس کے آگے درخواست درج کرتے ہیں تب آپ ایجنسی کے کیمپوں میں نہیں رہ سکتے ہیں اور آپ کو رہنے کی جگہ خود ڈھونڈنی ہو گی- پر اگر آپ غیر محفوظ گروپ کے ہیں یا آپ کی خاص ضرورتیں ہیں تب پناہ کی دوسری وغیرہ درخواست کی صورت میں بھی آپ کو بٹھایا جا سکتا ہے اور کھانا دیا جا سکتا ہے- قانون کے مطابق غیر محفوظ گروپ میں مذکورہ ذیل لوگ آتے ہیں: بچے، معذور، بڑھے لوگ، بچہ ہونے والی عورتیں، مرد یا عورت جو اپنے ١٨ سال سے کم عمر کے بچوں کی دیکھ بھال خود کرتے ہیں، انسانی اسمگلنگ کے شکار، وہ لوگ جن کو سنجیدہ طبی مسائل یا نفسیاتی تکلیف ہے، یا جن کے ساتھ تشدد، عصمت دری یا نفسیاتی، جسمانی یا جنسی تشدد کی کوئی اور شکل ہوئی ہے-

بلغاریہ میں کئی رفیوجی کیمپ موجود ہیں:

p1.png

پستروگور (Pastrogor) کیمپ

پتہ: 6519 پستروگور گاؤں،
تحصیل سویلینگراد (Svilengrad)،
ضلع ہاسکووو (Haskovo)


p2.png

ہارمانلی (Harmanli) کیمپ

پتہ: 6450 ہارمانلی،
دروجبا (Druzhba) علاقہ نمبر 23،
ضلع ہاسکووو (Haskovo)


p3.png

بانیا (Banya) کیمپ

پتہ: 8914 بانیا گاؤں،
تحصیل نووا زگورا (Nova Zagora)،
منیرالنی بانی (Mineralni bani) علاقہ نمبر 17،
ضلع ستارا زگورا (Stara Zagora)


p4.png

اووچا کوپیل (Ovcha Kupel) کیمپ

پتہ: 1618 صوفیہ،
اووچا کوپیل (Ovcha Kupel) علاقہ،
مونتیودیو (Montevideo) سڑک نمبر 21A


p5.png

وراجدیبنا (Vrazhdebna) کیمپ

پتہ: صوفیہ،
وراجدیبنا (Vrazhdebna) علاقہ،
بوتیوگرادسکو شوسے (Botevgradsko shose) روڈ نمبر 270


p6.png

وویننا رامپا (Voenna Rampa) کیمپ

پتہ: صوفیہ،
وویننا رامپا (Voenna Rampa – Iztok) علاقہ،
لوکوموتیو (Lokomotiv) سڑک نمبر 11

گر آپ رفیوجی کیمپ سے باہر رہنا چاہتے ہیں یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس کافی پیسے ہوں تاکہ رفیوجی کارروائی ختم ہونے تک آپ کسی گھر کا کرایہ ادا کریں- اس بات پر غور رکھیں کہ کارروائی کافی وقت تک چل سکتی ہے – کئی ماہ سے ایک سال تک یا اس سے بھی زیادہ- اس کے علاوہ آپ کو رہنے کی جگہ ڈھونڈنی ہے اور اس کے مالک کے ساتھ کرایہ کا سمجھوتہ کرنا ہے- گھر کے مالک کو رفیوجی ایجنسی میں اپنی ملکیت کے کاغذات دکھانے ہیں- صرف اسی صورت میں سرکاری رفیوجی ایجنسی کے افسر آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں آپ کا نیا پتہ درج کر سکتے ہیں-

اگر آپ کرایہ پر رہنے لگے ہیں اس کے بعد بہت مشکل ہو جاتا ہے اگر پیسے ختم ہونے پر یا کسی دوسری وجہ سے آپ رفیوجی کیمپ میں پھر سے رہنا چاہیں-

جس پتہ پر آپ رہتے ہیں وہ رفیوجی ایجنسی کے افسروں سے آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں لکھا جانا چاہئے-

اس لئے ہر دفعہ جب آپ کو اپنا پتہ یا فون نمبر بدلنا ہے تب آپ کو تحریری درخواست کے ذریعے رفیوجی ایجنسی کو واقف کرنا ہے تاکہ وہاں کے افسر آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں آپ کا نیا پتہ لکھوا دیں- ورنہ ایجنسی والوں کو معلوم نہیں ہو گا کہ کون سے پتہ پر آپ کو انٹرویو کا اطلاع بھیج دیا جائے اور آپ کی کارروائی کا اختتام کیا جا سکتا ہے اور بلغاریہ میں آپ کے حقوق بند ہو سکتے ہیں-
یہ بہت ضروری ہے کہ ہر دفعہ جب آپ اپنا پتہ بدلتے ہیں آپ ایسا ہی کریں- ورنہ کارروائی کے علاوہ آپ کے پولیس کے ساتھ بھی مسائل ہو سکتے ہیں-

رفیوجی ایجنسی کے ساتھ بند رفیوجی کیمپ بھی موجود ہے- یہ کیمپ بوسمانتسی (Busmantsi) اور لیوبیمیتس (Lyubimets) میں موجود حراست کے مرکزوں سے مختلف ہے- وہاں کے مرکز امیگریشن پولیس کے ہیں- عام طور پر ایجنسی کے بند کیمپ میں ان لوگوں کو بھیجا جاتا ہے جنہوں نے رفیوجی کیمپوں میں اصولوں کی سنجیدہ یا کئی دفعہ خلاف ورزی کی ہے، یا سماجی اصولوں کی کوئی اور سنجیدہ خلاف ورزی کی ہے، یا جرم کیا ہے – مثلاً کئی دفعہ بلغاریہ کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کی کوشش کی ہے- اس طرح کے بند کیمپ میں ایسے لوگوں کو بھی بھیج دیا جا سکتا ہے جن کی اصلی شخصیت کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے- ان صورتوں میں ان لوگوں کی رفیوجی کارروائی ان کے بند رفیوجی کیمپ میں رہنے کے دوران پوری کی جا سکتی ہے- بند رفیوجی کیمپ میں بٹھانے کی اپیل عدالت کے سامنے کی جا سکتی ہے-