تنہا بچہ ہونے سے میرے کیا حقوق ہیں؟

UNACCOMPANIED CHILDREN
Audio file

حالاں کہ تمہاری عمر ١٨ سال سے کم ہو پھر بھی تم کو کچھ حقوق حاصل ہیں جن کو بلغارین حکومت کو ماننا پڑتا ہے-

کارروائی کے دوران تم کو مذکورہ ذیل حقوق حاصل ہیں:

  • جب تک اس معاملہ کا فیصلہ کیا جائے کہ کیا تم کو حیثیت ملے گی یا نہ ملے گی بلغاریہ میں رہنے کا حق؛
  • رجسٹریشن کارڈ حاصل کرنے کا (جو تمہارے لئے ڈاکومنٹ جیسا ہو)؛
  • رفیوجی مرکز میں بٹھایا جانے کا؛
  • روز تین دفعہ کھانا ملنے کا؛
  • ہر مہینے کچھ رکم مدد کے طور پر ملنے کا؛
  • بیمار پڑنے پر طبّی امداد حاصل کرنے کا؛
  • بلغارین اسکول میں طالب علم کے طور پر درج ہونے کا؛
  • انٹرویو کے دوران آپ کے ساتھ ترجمان ،وکیلاورسماجی کارکنہونے کا؛
  • بلغاریہ میں حیثیت دی جانے یا نہ دی جانے کا فیصلہ حاصل کرنے کا-

اگر تم کو بلغاریہ میں حیثیت موصول ہو تو آپ کے مذکورہ ذیل حقوق حاصل ہوں گے:
کسی بالغ آدمی کو طے کیا جانے کا جس کو سرپرست (گارڈین) کہتے ہیں- سرپرست اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ تم کو مستقل بلغارین ڈاکومنٹ ملیں اور تمہارے باقی حقوق کا خیال بھی رکتا ہے – جیسا کہ رہنے کی جگہ کا انتظام، اسکول میں درج ہونا وغیرہ-

سرپرست مفت ہے!
اگر کوئی تم کو تجویز دیتا ہے کہ فیس کے لئے تمہارا سرپرست بنے گا، تم کو معلوم ہو کہ یہ غیر قانونی ہے اور تم کو فوراً کسی کو بتانا ہے – سب سے اچھا اپنے وکیل کو-

  • پولیس سے بلغارین شناختی ڈاکومنٹ (شناختی کارڈ اور ٹریول ڈاکومنٹ – بلغاریہ سے باہر سفر کرنے کا ڈاکومنٹ) حاصل کرنے کا؛
  • سرکاری اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا؛
  • بلغاریہ میں اپنے خاندان سے ملنے کا؛
  • ١٨ سال پورے کرنے کے بعد خاص اجازت کے بغیر کام کرنے کا؛
  • بلغاریہ میں حق شہریت موصول کرنے کا – پناہ گزین کی حیثیت ملنے پر ٣ سال کے بعد اور سبسدیری پروٹیکشن ملنے پر ٥ سال کے بعد؛
  • پردیس میں سفر کرنے کا – بلغارین شہریوں کی طرح (اگر تم کو پناہ گزین کی حیثیت حاصل ہے) اور مستقل رہائش کے پردیسیوں کی طرح (اگر تم کو سبسدیری پروٹیکشن حاصل ہے)