(ڈاکومنٹ (رجسٹریشن کارڈ

RIGHTS AND OBLIGATIONS
Audio file

پناہ متلاشی کے طور پر آپ کے رجسٹریشن کے کچھ دن بعد آپ کو آپ کا رجسٹریشن کارڈ ملے گا جو اس طرح لگتا ہے:

کارڈ میں مذکورہ ذیل جانکاری دی گئی ہے:

regcard_0.png
  • نام اور تصویر
  • تاریخ پیدائش
  • جنس (مرد یا عورت)
  • مقام پیدائش
  • قومیت (شہریت)
  • ١٤ سال سے کم عمر کے بچے جو ساتھ آیے ہیں
  • بلغاریہ میں آپ کا نجی نمبر
  • بلغاریہ میں آپ کی رہائش کا پتہ – رفیوجی کیمپ کا یا باہر کا پتہ
  • کیمپ کے آس پاس کا علاقہ جہاں رفیوجی ایجنسی کی خاص اجازت کے بغیر آپ چل پھر سکتے ہیں

یہ کارڈ بلغارین پولیس کے سامنے اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے اور آپ کو بلغاریہ میں رہنے کا حق تب تک ہے جب تک اس کارروائی کے آخر میں آپ کے معاملے میں حتمی فیصلہ نہ ہو-

رجسٹریشن کارڈ ایک وقتی ڈاکومنٹ ہے- عام طور پر کارڈ تین ماہ کے لئے مضبوط ہے- جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے اور آپ کے معاملے میں فیصلہ حتمی نہ ہوا ہو تب تک ہر تین ماہ بعد آپ کو نیا کارڈ بنوایا جاتا ہے- اس کا مطلب ہے کہ عدالتی کارروائیوں کے دوران بھی آپ کو نیا رجسٹریشن کارڈ بنوایا جا سکتا ہے-

آپ اپنے رجسٹریشن کارڈ کی تاریخ تنسیخ کا خیال رکھیں اور وقت پر نیا کارڈ بنوائیں – اگر کارڈ کی تاریخ ختم ہو جائے تو وہ بے مضبوط ہو جاتا ہے اور پولیس آپ کو گرفتار کر سکتی ہے-

اگر آپ اپنا کارڈ گم کریں تو نیا کارڈ کا اجراء کرنے سے پہلے رفیوجی ایجنسی آپ سے جرمانہ مانگ سکتی ہے، ٥٠ سے ٢٠٠ لیوا تک-

لیکن اگر آپ نے پہلے بھی درخواست درج کی ہے اور بلغارین حکومت سے اس پر تخمینہ اور فیصلہ کیا گیا ہے تب دوسری یا اس سے آگے کی درخواست درج کرنے پر آپ رجسٹریشن کارڈ کا حقدار نہیں ہیں- اگر رفیوجی ایجنسی فیصلہ کرے کہ وہ آپ کی نئی کارروائی شروع کرے گی تب آپ کو رجسٹریشن کارڈ مل سکتا ہے-