رفیوجی کارروائی کے ذریعے رفیوجی ایجنسی فیصلہ کرتی ہے کہ کیا آپ کو بلغاریہ میں رہنے کی اجازت دی جائے اور اسی صورت میں آپ کو کس طرح کی حیثیت ملے – پناہ گزین کی حیثیت یا سبسدیری پروٹیکشن–
دونوں میں فرقوں کے بارے میں زیادہ پڑھنے کے لئے – مہربانی کر کے “ پناہ گزین کی حیثیت یا سبسدیری پروٹیکشن ” حصّہ میں دی گئی جانکاری دیکھیں-
یہ فیصلہ کرنے کے لئے ایجنسی کے افسر آپ کو انٹرویو کے لئے بلائیں گے-
یہ اس طرح ہوتا ہے – آپ کو دستخط کرنے کے لئے ایک ڈاکومنٹ پیش کیا جائے گا جس میں تاریخ اور وقت لکھے گئے ہیں- اس تاریخ اور وقت پر آپ کو انٹرویو کے لئے حاضر ہو کر اپنے انٹرویو کنندہ سے ملنا ہے-
جب آپ کے پاس پرچہ یا خط موجود ہے اور اس میں انٹرویو کی تاریخ اور وقت لکھا گیا ہے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ٹھیک اسی دن اور وقت پر انٹرویو کے لئے جائیں!
انٹرویو کے دوران آپ کو کیا کرنا ہے؟
- اپنے اصل ملک کو چھوڑنے کے اسباب کے بارے میں تفصیل میں بتائیے- جب آپ کو اپنے بیان میں مذکورہ واقعہوں کی ٹھیک تاریخ یاد ہے تو تاریخ ضرور بتائیے- جھوٹ نہ بولیں اور نقلی جانکاری نہ دیں! اگر آپ ایسا کریں تو انٹرویو کنندہ سے یہ آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے اور یہ آپ کے خلاف ہو گا- اس بات کا یاد رکھیں کہ انٹرویو کے دوران دیے جانے والے تفصیلات اور جانکاری کے لئے ذمہ داری صرف آپ کی ہے-
- اپنے اصلی نام بتائیے کیوں کہ حیثیت موصول کرنے پر آپ اپنے اصلی قومی ڈاکومنٹ استعمال نہیں کر سکیں گے – جیسے تعلیم سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائیسنس وغیرہ- اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنا بھی ممکن نہیں ہو گا- اگر آپ دیکھیں کہ رجسٹریشن کے وقت آپ کے نام میں کوئی غلطی ہوئی تو انٹرویو کے دوران آپ ضرور بتائیے-
- اگر آپ کے بیان کے ثبوت میں آپ کے پاس کوئی ڈاکومنٹ موجود ہو تو آپ ضرور دکھائیے- یہ آپ کی درخواست پر جلدی فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا-
انٹرویو کے دوران آپ کا یہ حق ہے کہ جو زبان آپ کو آتی ہے وہی زبان بولنے والا ترجمان آپ کے لئے ترجمہ کرے- اگر آپ ترجمان کی بات نہیں سمجھتے تو آپ دوسرے ترجمان کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں- آپ کا یہ بھی مانگنے کا حق ہے کہ انٹرویو چلانے والا اور ترجمان آپ کی جنس کے ہوں – مرد یا عورت-
انٹرویو کا پروٹوکول آپ کے سامنے پڑھا جانا ہے اور اسی زبان میں اس کا ترجمہ کیا جانا ہے جو آپ سمجھتے ہیں- صرف اس کے بعد آپ سے کہا جائے گا کہ آپ اس پر دستخط کریں- اگر جو کچھ آپ نے انٹرویو کے دوران بتایا ہے صحیح طور پر لکھا نہیں گیا ہے تو اس بات کا آپ کے کیس میں فیصلہ کرنے پر منفی اثر ہو سکتا ہے-