اپیل درج کرنا

APPEAL
Audio file

رفیوجی کارروائی پر فیصلہ دو طرح کا ہوتا ہے – آپ کو حیثیت حاصل ہے (پناہ گزین کی حیثیت اور سبسدیری پروٹیکشن) یا آپ کو حیثیت دینے سے انکار کیا جاتا ہے-

رفیوجی ایجنسی کے افسروں کو یہ ذمہ داری ہے کہ آپ کو فیصلہ کی کاپی دیں- فیصلہ حاصل کرنے پر آپ کو دستخط کرنا ہے- اس سے پہلے آپ کی زبان بولنے والے ترجمان کو آپ کے سامنے فیصلہ پڑھنا ہے-

اگر اس فیصلہ سے آپ کو پناہ گزین کی حیثیت اور سبسدیری پروٹیکشن دینے سے انکار کیا جاتا ہے اور آپ کو یہ منظور نہیں ہے، تو آپ عدالت کے سامنے اپیل درج کرنے کا حق دار ہیں – آپ عدالت سے مانگ سکتے ہیں کہ وہ ایجنسی کا فیصلہ رد کرے اور حکم دے کہ ایجنسی آپ کو حیثیت دے-

آپ فیصلہ پر دستخط کرنے اور اس کی کاپی لینے سے انکار نہ کریں- آپ کے انکار کرنے پر بھی عدالت کے سامنے اس کے اپیل کرنے کا عرصہ چلتا ہے- اس کے علاوہ آپ کے لئے یہ منفی فیصلہ ضروری ہے کیوں کہ اگر آپ اپیل کرنا چاہتے ہیں تو فوراً فیصلہ لے کر وکیل کے پاس جانا ہے- جس فیصلہ سے آپ کو پناہ دینے سے انکار کیا گیا تھا اس کے بغیر وکیل اس کے خلاف اپیل نہیں لکھ سکتا ہے کیوں کہ وکیل کو فیصلہ میں انکار دینے کے وجوہ پڑھنا ہے-

جس دن آپ کو فیصلہ کی کاپی ملی ہے اور آپ نے اس کے لئے دستخط کیا ہے اس کے بعد کسی خاص عرصہ میں اپیل درج کرنی ہے!
وہ عرصہ فیصلہ کے آخر میں لکھا گیا ہے اور ٧ یا ١٤ دن کا ہو سکتا ہے- اس عرصہ کا خیال ضرور رکھیں!

اگر آپ فیصلہ میں مذکورہ عرصہ کے اندر اپیل درج نہ کریں تو آپ کو حیثیت دینے سے انکار کا فیصلہ حتمی ہو جائے گا اور بلغاریہ میں آپ کی رفیوجی کارروائی ختم ہو جائے گی- تب بلغارین حکومت کو یہ حق حاصل ہو گا کہ آپ کو آپ کے اصل ملک میں واپس بھیج دیا جائے-

اپیل درج کرتے وقت کوئی فیس نہیں دینی ہے کیوں کہ قانون کے مطابق عدالت میں اس طرح کے مقدمے مفت ہیں-

سفارش ہے کہ اپیل تیار کرنے اور درج کرنے میں آپ وکیل سے مدد لیں-