اگر آپ کو خاندانی ملاپ کرنے سے انکار ملے تو آپ عدالت کے سامنے اپیل درج کر کے مانگ سکتے ہیں کہ عدالت رفیوجی ایجنسی کو حکم دے کہ آپ کو خاندانی ملاپ کی اجازت دی جائے-
جس دن آپ کو انکار ملا ہے (اور آپ ںے دستخط کیا ہے) کہ بلغاریہ میں آپ کا خاندان نہیں آ سکتا ہے اس کے ١٤ دن (دو ہفتے) کے عرصہ میں اپیل درج کی جانی ہے-
اپیل اس ایڈمنسٹریٹو کورٹ میں درج کی جانی ہے جو آپ کے رہائشی علاقہ کے لئے ذمہ دار ہے اور جس علاقہ میں آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں لکھا ہوا پتہ آتا ہے- آپ کو دو عدالتوں میں جانے کا حق ہے – اگر پہلی عدالت کا فیصلہ آپ کو منظور نہ ہو تو آپ بلغاریہ کے سپریم کورٹ میں اپیل درج کر سکتے ہیں- سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے-
اپیل تیار کروانے کی مدد کے لئے آپ ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے رابطہ کریں جو مفت میں قانونی مدد اور صلاح مشورے دے سکتے ہیں- ان کو رفیوجی کارروائی اور اپیل کے متعلق اچھے معلومات ہیں-
اگر آپ عدالت میں اپیل پیش کرنا چاہتے ہیں تو فیصلہ حاصل کرنے کے بالکل بعد آپ ہیلسنکی کمیٹی کے دفتر جائیے تاکہ اپیل کرنے کا عرصہ ختم نہ ہو-
اگر آپ چاہتے ہیں کہ عدالت میں کیس کے دوران آپ کو مدد دینے کے لئے کوئی وکیل موجود ہو تو ہیلسنکی کمیٹی کو اس کے بارے میں بتائیے- وہاں کے وکیل آپ کی اپیل کے ساتھ خاص درخواست تیار کریں گے تاکہ آپ کے لئے عدالت کی طرف سے مفت سرکاری وکیل مقرر کیا جائے-
جو سرکاری وکیل عدالت سے مقرر کیا گیا ہے وہ آپ سے آپ کے تحفظ کے لئے پیسے نہیں مانگ سکتا ہے کیوں کہ اس کو اس کے لئے بلغارین حکومت سے پیسے ملتے ہیں-