بلغاریہ میں پناہ کون مانگ سکتا ہے؟

REGISTRATION
Audio file

قانون کے مطابق ہر ایک پردیسی بلغاریہ میں پناہ کی درخواست درج کر کے تحفظ اور حیثیت مانگ سکتا ہے تاکہ وہ یورپ میں رہ سکے-

کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا یہ آدمی بلغاریہ میں قانونی یا غیر قانونی طور پر آیا ہو یا اس کے پاس کوئی درست شناختی ڈاکومنٹ ہو- اگر کسی کے پاس کوئی بھی شناختی ڈاکومنٹ ہو تو بہتر ہے کہ فوراً اس ڈاکومنٹ کو حکومت کو دکھائے کیوں کہ یہ اس کے معاملہ کے جلد فیصلہ میں مدد کرے گا-

پناہ کی درخواست کوئی بھی درج کر سکتا ہے – چاہے وہ مرد، عورت یا بچہ ہو- یورپ میں عورتوں کے حقوق مردوں کے حقوق کے برابر ہیں اور چاہے عورتوں کی شادی ہوئی ہو ان کو اپنی درخواست درج کرنی ہے-

جب بچے بلغاریہ میں اپنے والد، اپنی والدہ یا دونوں والدین سے آئے ہیں اور بچوں کی عمر ١٤ سال سے کم ہے تب والدین کو ہی اپنے بچوں کے لئے بھی درخواست درج کرنی ہے-

اگر کسی بچے کی عمر ١٤ سال ہو چکی ہے تب حکومت یہ مانگ سکتی ہے کہ بچہ خود اپنی درخواست پر دستخط کرے اور بچے کا والد یا والدہ بھی اس درخواست پر دستخط کرے-

جن بچوں کی عمر ١٨ سال ہو چکی ہے وہ ہمیشہ صرف اپنی درخواست درج کرتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ والد یا والدہ بھی اس درخواست پر دستخط کرے-

جو بچے بلغاریہ میں والدین یا کسی دوسرے رشتہ دار یا دوست کے بغیر آئے ہیں ان کو “تنہا بچہ” کہا جاتا ہے اور ان کے خاص حقوق ہوتے ہیں- وہ بچے بلغارین حکومت کے سامنے پناہ اور حیثیت کی درخواست خود درج کر سکتے ہیں، صرف ان کا ہی دستخط ضروری ہے-