میرے خاندان کے کون سے رکن بلغاریہ میں آ سکتے ہیں؟

FAMILY REUNIFICATION
Audio file

قانون کے مطابق خاندان کے صرف مذکورہ ذیل رکنوں سے ملاپ کرنا ممکن ہے:

  • شوہر / بیوی
  • شوہر کے یا بیوی کے والدین جو بڑی عمر یا خاص بیماری کی وجہ سے اپنی دیکھ بھال خود نہیں کر پاتے ہیں اور ان کو اپنے بچوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنا پڑتا ہے
  • ١٨ سال سے کم عمر کے بچے جن کی شادی نہیں ہوئی ہے
  • ١٨ سال سے زیادہ عمر کے بچے جن کی شادی نہیں ہوئی ہے لیکن صرف اگر کسی سنجیدہ بیماری کی وجہ سے وہ اپنا گزارا کما نہیں سکتے ہیں

کثرت ازدواج (دو یا زیادہ بیویاں) کی صورت میں کسی اور بیوی سے ملاپ ممکن نہیں ہے اگر اس سے پہلے بلغاریہ میں کوئی ایک بیوی آ چکی ہے-

اگر آپ کی عمر ١٨ سال سے کم ہے اور آپ بلغاریہ میں اپنے والدین کے بغیر ہیں کیوں کہ وہ فوت ہو چکے ہیں، یا آپ کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، تو آپ کو بلغاریہ میں آپ کے خاندان کے کسی دوسرے بالغ رکن سے ملاپ کرنے کی اجازت مل سکتی ہے جو قانون یا رسم کے مطابق آپ کے لئے ذمہ دار ہیں – دادا، دادی، نانا، نانی، چاچا، خالہ یا آپ سے بڑے بھائی یا بہن جن کی عمر ١٨ سال سے زیادہ ہے-