ڈبلن کارروائی

PROCEDURE
Audio file

آپ کے رجسٹریشن کئے جانے کے بعد ایجنسی افسروں میں سے ایک آدمی – مرد یا عورت – طے کیا جائے گا جو آپ کے کیس میں کام کرے گا- اس آدمی کو انٹرویو کنندہ کہا جاتا ہے- مہربانی سے آپ اپنے انٹرویو کنندہ کا نام یاد کریں-

سب سے پہلے انٹرویو کنندہ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا آپ کے کیس/معاملہ کا تخمینہ بلغاریہ میں یا کسی دوسرے یورپی ملک میں کیا جائے گا- یہ فیصلہ کرنے کی کارروائی ڈبلن کارروائی کہلاتی ہے-

اسی وجہ سے صرف اگر یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک میں آپ کا کوئی رشتہ دار ہے جو آپ کے بلغاریہ میں آنے سے پہلے وہاں پہنچا ہے تب آپ مانگ سکتے ہیں کہ آپ کو اسی ملک میں بھیج دیا جائے اور پناہ اور تحفظ کی آپ کی درخواست کا ملاحظہ وہاں کیا جائے – یہ ضروری ہے کہ مذکورہ ذیل اضافی شرائط میں سے آپ کسی ایک کے لایق ہوں:

آپ کی عمر ١٨ سال سے کم ہو اور دوسرے یورپی ملک میں آپ کے والد، والدہ، بھائی، بہن، نانا، نانی، دادی یا دادی موجود ہوں؛
دوسرے یورپی ملک میں آپ کے شوہر یا بیوی ہوں؛
دوسرے یورپی ملک میں آپ کے ایک یا زیادہ بچے ہوں اور ان کی عمر ١٨ سال سے کم ہو-

رفیوجی ایجنسی اس سوال کا کوئی ملاحظہ نہیں کرے گی اگر اس کو معلوم نہیں کہ کسی دوسرے یورپی ملک میں آپ کا خاندان (شوہر، بیوی، ١٨ سال سے کم عمر کے بچے) یا دوسرے رشتہ دار موجود ہیں-

ایسی صورت میں ضروری ہے کہ رجسٹریشن یا پہلے انٹرویو کے دوران آپ رفیوجی ایجنسی کے اپنے انٹرویو کنندہ کے سامنے یہ بات بتائیں اور نکاح نامہ، پیدائش سرٹیفکیٹ، خاندانی رشتہ کی کوئی کاپی – اوریجنل، فوٹو کاپی یا فون میں تصویر – دکھائیں- دوسرے یورپی ملک میں آپ کے رشتہ داروں کے رہنے کے ڈاکومنٹ کی کوئی کاپی بھی دکھانی ہے-

اس کے علاوہ آپ کو تحریری اعلان پر دستخط کرنا ہے کہ آپ قبول کرتے ہیں کہ بلغاریہ آپ کو اس دوسرے یورپی ملک میں بھیج دے- اس طرح کا اعلان آپ کے رشتہ دار سے بھی تیار کروایا جانا ہے (جو دوسرے یورپی ملک میں موجود ہے) اور بلغارین رفیوجی ایجنسی کو بھیج دیا جانا ہے – ڈاک، فیکس یا ای میل کے ذریعے- آپ کے شوہر/بیوی، بچے یا دوسرے رشتہ دار کے اعلان میں یہ لکھا ہونا چاہئے کہ ان کو کوئی اعتراض نہیں کہ آپ ان کے یہاں آئیں اور وہ اپنی اجازت دیتے ہیں-

یہ مانگ جلد از جلد کی جانی چاہئے! ڈبلن کارروائی شروع کرنے کا عرصہ رفیوجی ایجنسی میں رجسٹریشن کے بعد تین ماہ کے اندر ہے- اگر آپ اسی عرصے میں ڈبلن کارروائی کی مانگ پیش نہ کریں تو آپ دوسرے یورپی ملک میں خاندانی ملاپ کے اپنے حقوق سے محروم ہو سکتے ہیں-

بہترین ہے کہ رجسٹریشن کے بالکل بعد آپ ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے رابطہ کریں- وہ آپ کو اپنے ڈاکومنٹ ٹھیک کرنے میں اور بلغاریہ سے دوسرے یورپی ملک میں (جہاں آپ کا خاندان یا رشتہ دار ہے) آپ کے ٹرانسفر کی کارروائی شروع کروانے میں مدد دیں گے-