کس کے سامنے پناہ مانگا جا سکتا ہے؟

REGISTRATION
Audio file

بلغاریہ میں پناہ، تحفظ اور حیثیت کی درخواست کسی بھی سرکاری دفتر میں درج کی جا سکتی ہے-

سب سے اکثر ایسی درخواست سرحدی پولیس یا “مہاجرت” (“مائیگریشن”) ادارے کے پولیس دفتروں میں درج کی جاتی ہے- اس کا سبب یہ ہے کہ زیادہ تر پردیسی بلغاریہ میں بارڈر چیک پائنٹ پر نہیں آتے ہیں، ان کے پاس ویزا یا درست ڈاکومنٹ نہیں ہیں اور اس وجہ سے ان کو سرحدی یا مائیگریشن پولیس والوں سے گرفتار کیا جاتا ہے-   
بلغاریہ میں سرحدوں کا تحفظ سرحدی پولیس سے کیا جاتا ہے-

borderpolice.png

سرحدی پولیس افسر ہرے رنگ کی وردی پہنتے ہیں جس پر زبان بلغارین میں “Гранична полиция” اور زبان انگریزی میں “Border Police“ لکھا ہوا ہے

بلغاریہ میں پردیسی کا داخل کرنا – ڈاکومنٹ، ویزا اور سرحدی جائزہ ڈیسک سے باہر – غیر قانونی ہے اور جرم سمجھا جاتا ہے- لیکن جب وہ پردیسی پناہ متلاشی ہے تب قانون کے مطابق اس کو سزا نہیں ملے گی- اس لئے بہت اہم ہے کہ سرحدی پار کرتے ہی پردیسی یہ بتائے کہ وہ پناہ کی تلاش میں ہے- یہ پہلے سرکاری افسر کے سامنے کرنا ہے جو سب سے اکثر سرحدی پولیس افسر ہے-  

سرحدی پولیس افسر تمام پردیسیوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہے جو سرحدی پولیس سے گرفتار کئے گئے ہیں- پوچھ تاچھ کا ریکارڈ پروٹوکول میں کیا جاتا ہے- ترجمان کو آپ کے سامنے پروٹوکول پڑھنا ہے اور اس کے بعد پردیسی، ترجمان اور پوچھ تاچھ چلانے والا پولیس افسر پروٹوکول پر دستخط کرتے ہیں-

اگر آپ نے اس پوچھ تاچھ کے دوران نہیں بتایا کہ آپ کو پناہ چاہئے تو آپ کو غیر قانونی داخلہ کے لئے عدالت میں بھیج دیا جا سکتا ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ بعد میں آپ پراسیکیوٹر (سرکار کی طرف سے الزام لگانے والا) کے سامنے یا عدالت کے سامنے پناہ مانگ سکتے ہیں-   

لیکن اگر سرحد پر پکڑے جاتے ہی آپ نے سرحدی پولیس، پراسیکیوٹر یا عدالت کے سامنے نہیں بتایا کہ بلغاریہ میں آپ پناہ چاہتے ہیں اس صورت میں بلغارین حکومت آپ کو غیر قانونی تارک وطن سمجھے گی جس کو یا تو جہاں سے آپ بلغاریہ میں داخل ہوئے ہیں وہاں بھیج دیا جانا ہے (دوبارہ داخلہ کی کارروائی) یا سیدھے آپ کے اصل ملک میں بھیج دیا جانا ہے (وطن واپسی یا ڈیپورٹ کی کارروائی)-    
بلغاریہ میں یہ کارروائیاں امیگریشن پولیس (مہاجرت ادارہ، مائیگریشن ادارہ) سے کی جاتی ہیں-   

borderpolice.png

میگریشن پولیس افسر سرمائی رنگ کی وردی پہنتے ہیں جس پر زبان بلغارین میں “Миграция” اور زبان انگریزی میں “Migration“ لکھا ہوا ہے-

امیگریشن پولیس کو یہ حق ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو حراست کے خاص مرکزوں میں حراست میں لیں جب تک ان کے دوبارہ داخلہ یا وطن واپسی کا انتظام پورا نہ ہو-  

بلغاریہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے دو مرکز ہیں – لیوبیمیتس (Lyubimets) مرکز جو بلغاریہ اور ترکی کی سرحد کے نزدیک ہے اور بوسمانتسی (Busmantsi) مرکز جو صدر مقام صوفیہ کے نزدیک ہے-

غیر قانونی تارک وطن کے طور پر پردیسی کو حراست میں ٦ ماہ تک لیا جا سکتا ہے لیکن خاص معاملوں میں اور عدالت کی اجازت کو لے کر حراست ١٨ ماہ تک کی ہو سکتی ہے- ١٨ ماہ پورے ہونے کے بعد پردیسی کو رہا کر دیا جاتا ہے اگر تب تک بلغارین حکومت پردیسی کو اس کے اصل ملک میں واپس بھیجنے میں کامیاب نہ ہوا- جب تک آپ حراست کے مرکزوں میں ہیں تب تک آپ سے بلغارین سلامتی سروس (State Agency for National Security) پوچھ تاچھ کر سکتی ہے-

اگر آپ پناہ چاہتے ہیں لیکن حراست کے مرکز میں بھیجے جانے سے پہلے آپ یہ بتا نہ پائے تب آپ کو یہ حق ہے کہ بلغاریہ میں پناہ اور حیثیت کی درخواست اس مرکز میں موجود امیگریشن پولیس کے افسروں کے سامنے درج کر سکتے ہیں-  

لیکن مرکزوں میں امیگریشن پولیس کے پاس ترجمان موجود نہیں ہے اس لئے سب سے اکثر یہ ہوتا ہے کہ بلغاریہ میں پناہ کی درخواست لکھنے میں بلغارین ہیلسنکی کمیٹی کے مفت وکیل مدد دیتے ہیں جو اپنے ساتھ ترجمان لے جاتے ہیں- ہیلسنکی کمیٹی کے وکیل اقوام متحدہ کے لئے کام کرتے ہیں اور بوسمانتسی اور لیوبیمیتسمیں میں حراست کے مرکزوں میں باقاعدہ طور پر جاتے ہیں، عام طور پر پیر کے دن کو-

سرحدی یا امیگریشن پولیس کے سامنے پناہ کی درخواست درج کرنے کے بعد آپ کو ٦ بزنس دن کے اندر رہا کر دیا جانا ہے-  

اگر اس عرصے میں آپ کو رہا نہ کیا جائے تو آپ عدالت کے سامنے اپیل پیش کرنے کے حقدار ہیں- اپیل پیش کرنے کے لئے آپ ہیلسنکی کمیٹی کے مفت وکیلوں سے رابطہ کر سکتے ہیں-   

لیکن اگر سب کچھ ٹھیک ہے اور آپ کی رہائی وقت پر ہوئی ہے آپ کو کھلے (اوپن) رفیوجی کیمپ میں بھیج دیا جائےگا-   

رفیوجی ایجنسی بلغاریہ کا ایک سرکاری ادارہ ہے جو آپ کے معاملے پر جائزہ کر کے فیصلہ لے سکتا ہے کہ کیا آپ کو پناہ اور حیثیت ملے گی تاکہ آپ بلغاریہ اور یورپ میں رہ سکیں-

اگر آپ بلغاریہ میں قانونی طور پر آئے ہیں یا غیر قانونی طور پر آتے ہوئے آپ کو پولیس سے گرفتار نہ کیا گیا ہے تب آپ سیدھے رفیوجی ایجنسی کے کسی رفیوجی کیمپ میں پناہ کی درخواست درج کر سکتے ہیں-