کچھ ممالک میں وہاں کے باشندوں کے حقوق اور آزادی کی حکومت کی طرف سے خلاف ورزی یا پابندی ہوتی ہے- لوگوں کی نسل، مذہب، سیاسی خیالات یا کسی اور خاصیت کی وجہ سے حکومت ان کے حقوق کی پابندی کر سکتی ہے-
پابندی کچھ بھی ہو سکتی ہے – جسمانی یا نفسی تشدد، قید یا پولیس کی طرف سے کچھ اور اقدامات، عدالتی کیس، سزا، کچھ کام کرنے کی پابندی، مثال کے طور پر سرکاری نوکری کرنا، اسکول جانا، کسی جماعت میں ممبر ہونا، مظاہرہ کا انتظام کرنا وغیرہ – عموماً مجبوری، امتیاز یا من مانی سے متعلق کوئی بھی قدم پابندی ہو سکتا ہے-
کسی بھی ملک کی حکومت کا ایسا حق نہیں ہے کہ عام لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرے اور قانون سے زیادہ پابندی کرے- چاہے مرد، عورت یا بچے کا سوال ہو – تمام لوگوں کو آزاد رہنے کا حق ہے، اپنی ضمیر کے مطابق اور دوسرے لوگوں کو پریشان کرنے کے بغیر-
کبھی کبھی خلاف ورزی اور پابندی حکومت سے نہیں، دوسری انجمنوں یا دلوں سے آتی ہیں- حکومت ان کا سامنا کر نہیں سکتی یا کرنا نہیں چاہتی تاکہ ان انجمنوں یا دلوں کے شکار بن گئے لوگوں کا تحفظ کرے-
دوسرے ممالک میں جنگ ہو رہی ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی اور سلامتی کا خطرہ ہے- جنگ کسی دوسرے ملک سے یا الگ الگ دلوں میں اندرونی لڑائی ہو سکتی ہے- کبھی کبھی دونوں موجود ہیں-
جب کسی شخص کی زندگی، سلامتی یا حقوق اس کے اپنے ملک سے محفوظ نہیں ہیں یا خود اس کا ملک ان کی خلاف ورزی کرتی ہے تب اس شخص کو موقع ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک سے سلامتی مانگ کے ان وجوہات سے اس ملک سے رہائش کی اجازت مانگے-
اس موقع کو “پناہ” کہا جاتا ہے- یورپ میں پناہ کو “بین الاقوامی پناہ” کہا جاتا ہے-
جو لوگ اپنا اصل ملک چھوڑ کے کسی دوسرے ملک سے پناہ کی تلاش میں ہیں انھیں “پناہ گزین” کہا جاتا ہے-
جو آدمی اپنی خواہش سے کسی دوسرے ملک میں جانا چاہتا ہے تاکہ وہاں کام کرے، پڑھے یا اپنے وہاں بسے ہوئے خاندان سے ملے اس آدمی کو “تارک وطن” کہا جاتا ہے-
لیکن قانون کے مطابق ممالک کا یہ فرض نہیں ہے کہ ان تمام پردیسیوں کو قبول کریں جو وہاں رہنا چاہتے ہیں- ممالک کے فرائض صرف اپنے شہریوں کے متعلق ہیں-
اس لئے پاسپورٹ، ویزا یا رہائش کی اجازت کے بغیر آنے والے پردیسی کے متعلق ممالک کا یہ حق ہے کہ وہ اسے اپنے علاقہ میں داخل ہونا روک کر سکتے ہیں-
اس لئے جو لوگ نوکری، تعلیم یا خاندانی ملاپ کی وجہ سے کسی دوسرے ملک میں رہنا چاہتے ہیں ان کو سب سے پہلے اس ملک سے ویزا مانگنا اور حاصل کرنا ہے- صرف اسی صورت میں وہ لوگ اس ملک جانے، قانونی طور پر داخل کرنے اور اس سے رہائش کی اجازت حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے-
اگر کوئی آدمی پناہ گزین ہونے کا بہانہ کر کے پاسپورٹ یا ویزا کے بغیر کسی دوسرے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل کرے سب سے زیادہ ممکن ہے کہ اس کو اس ملک کی حکومت سے پناہ نہیں ملے گا-
اسی صورت میں اس آدمی کو مجبوراً اس کے اصل ملک میں واپس بھیج دیا جاۓ گا- یہ ایک ایسی کارروائی کے ذریعے ہوتا ہے جس کو “وطن واپسی” (“ڈیپورٹ”) کہا جاتا ہے اور اسے عمل میں لانے کے لئے پولیس اس آدمی کو کئی ماہ تک حراست میں لے سکتی ہے-
اسی صورت میں اس آدمی کو داخل کرنے کی پابندی (“کالا مہر”) لگائی جاۓ گی جو یورپی یونین کے تمام ممالک، سویٹزر لینڈ اور ناروے کے لئے لاگو ہے اور عام طور پر پانچ سال کی ہوتی ہے-
یہ پابندی ایک خاص الیکٹرانک نظام – ایروداک (EURODAC) – میں درج کی جاتی ہے، اس آدمی کے انگلی نشانات کے ساتھ-
اس طرح یورپی ممالک ہر ایک آدمی کے انگلی نشانات کے ذریعے ہر وقت جائزہ کر سکتے ہیں کہ کیا اس آدمی کے لئے کسی دوسرے یورپی ملک میں پابندی موجود ہو اور پابندی کا عرصہ ختم ہونے تک وہ بھی اس آدمی کو اپنے علاقہ میں قبول کرنے سے انکار کریں-
تارکین وطن کے برعکس پناہ گزین رضاکارانہ طور پر اور اپنی مرضی سے اپنے ملک کو نہیں چھوڑتے کہ وہ اقتصادی، خاندانی یا تعلیمی وجہ سے کسی دوسرے ملک میں رہنے جائیں- پناہ گزین اپنے ملک کو اس لئے چھوڑتے ہیں کہ وہاں جنگ ہے، ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور جان یا سلامتی کا خطرہ ہے-
کیا ایک آدمی تارک وطن یا پناہ گزین ہے – اس سوال کا جواب بلغارین حکومت سے فوری طور پر نہیں دیا جا سکتا-
اس لئے، دوسرے یورپی ممالک کی طرح، بلغاریہ ایک ایسی کارروائی عمل میں لایا جس کے ذریعے ہر ایک آدمی کے بیان کا جائزہ کیا جاتا ہے اور تخمینہ کیا جاتا ہے کہ کیا یہ آدمی سچ بولتا ہے اور کیا یہ بلغاریہ میں پناہ گزین کے طور پر رہ سکتا ہے یا رہنے کا حقدار نہیں ہے کیوں کہ اس سے بتائے گئے وجوہات کا ذکر قانون میں نہیں ہے-
جب تک اس سوال کا فیصلہ سنایا نہ جائے جن لوگوں نے بلغاریہ میں پناہ گزین کے طور پر رہنے کی درخواست درج کی ہے ان کو یہ حق ہے کہ وہ بلغاریہ میں رہ سکیں، جس پڑوسی ملک سے وہ بلغاریہ میں آیے وہاں یا اپنے اصل ملک میں واپس بھیجے جانے کے بغیر-
اس دوران اور جب تک ان کے معاملہ کے متعلق حتمی فیصلہ نہ سنایا جائے ان لوگوں کو “پناہ متلاشی” یا “تحفظ متلاشی” کہا جاتا ہے کیوں کہ اب تک صاف نہیں ہے کہ کیا ان کو بلغاریہ اور یورپ میں پناہ گزین سمجھا جائے-
قانون کے مطابق ہر ایک پردیسی بلغاریہ میں پناہ کی درخواست درج کر کے تحفظ اور حیثیت مانگ سکتا ہے تاکہ وہ یورپ میں رہ سکے-
کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا یہ آدمی بلغاریہ میں قانونی یا غیر قانونی طور پر آیا ہو یا اس کے پاس کوئی درست شناختی ڈاکومنٹ ہو- اگر کسی کے پاس کوئی بھی شناختی ڈاکومنٹ ہو تو بہتر ہے کہ فوراً اس ڈاکومنٹ کو حکومت کو دکھائے کیوں کہ یہ اس کے معاملہ کے جلد فیصلہ میں مدد کرے گا-
پناہ کی درخواست کوئی بھی درج کر سکتا ہے – چاہے وہ مرد، عورت یا بچہ ہو- یورپ میں عورتوں کے حقوق مردوں کے حقوق کے برابر ہیں اور چاہے عورتوں کی شادی ہوئی ہو ان کو اپنی درخواست درج کرنی ہے-
جب بچے بلغاریہ میں اپنے والد، اپنی والدہ یا دونوں والدین سے آئے ہیں اور بچوں کی عمر ١٤ سال سے کم ہے تب والدین کو ہی اپنے بچوں کے لئے بھی درخواست درج کرنی ہے-
اگر کسی بچے کی عمر ١٤ سال ہو چکی ہے تب حکومت یہ مانگ سکتی ہے کہ بچہ خود اپنی درخواست پر دستخط کرے اور بچے کا والد یا والدہ بھی اس درخواست پر دستخط کرے-
جن بچوں کی عمر ١٨ سال ہو چکی ہے وہ ہمیشہ صرف اپنی درخواست درج کرتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ والد یا والدہ بھی اس درخواست پر دستخط کرے-
جو بچے بلغاریہ میں والدین یا کسی دوسرے رشتہ دار یا دوست کے بغیر آئے ہیں ان کو “تنہا بچہ” کہا جاتا ہے اور ان کے خاص حقوق ہوتے ہیں- وہ بچے بلغارین حکومت کے سامنے پناہ اور حیثیت کی درخواست خود درج کر سکتے ہیں، صرف ان کا ہی دستخط ضروری ہے-
بلغارین حکومت کے سامنے پناہ کی درخواست زبانی یا تحریری طور پر کی جا سکتی ہے-
جن لوگوں کو پڑھنا لکھنا نہیں آتا وہ زبانی طور کی درخواست پیش کر سکتے ہیں-
اگر آپ کو پڑھنا لکھنا نہیں آتا تو جن پولیس افسروں سے آپ کی بات ہو رہی ہے ان سے یہ مانگ سکتے ہیں کہ وہ بلغاریہ میں پناہ کی آپ کی درخواست لکھیں- پولیس افسروں کو یہ فرض ہے کہ وہ آپ کی درخواست کو لکھیں- اس کے بعد آپ کی زبان بولتے ہوئے کسی ترجمان کو درخواست پڑھنی ہے اور اگر آپ قبول کریں کہ جو کچھ آپ نے کہا تھا وہی لکھا گیا تب آپ درخواست پر دستخط کریں گے-
لیکن پولیس کے پاس ہر وقت ترجمان موجود نہیں ہیں اس لئے سب سے اکثر ہیلسنکی کمیٹی کے مفت وکیل بلغاریہ میں پناہ کی درخواست لکھنے میں آپ کو مدد کریں گے کیوں کہ ان کے ساتھ ترجمان موجود ہیں- ہیلسنکی کمیٹی کے وکیل اقوام متحدہ کے لئے کام کرتے ہیں اور باقاعدہ طور پر سرحد پر اور ملک کے اندر پولیس گرفت خانوں میں جاتے ہیں-
اگر آپ کو پڑھنا لکھنا نہیں آتا اور آپ بلغاریہ کی رفیوجی ایجنسی کے کسی افسر کے سامنے ہو چکے ہیں تب پناہ کی آپ کی درخواست لکھنے میں کوئی مصیبت نہیں ہو گی کیوں کہ ہر وقت جب ایجنسی میں آپ سے بات ہوتی ہے ترجمان بھی حاضر ہو گا-
لیکن اگر آپ کو پڑھنا لکھنا آتا ہے تب بہترین ہے کہ آپ خود اپنی زبان میں بلغاریہ میں پناہ کی درخواست لکھیں- اس طرح آپ کو ان مسائل کا بیان کرنے کا موقع ملے گا جن کی وجہ سے آپ نے اپنا ملک چھوڑا ہے اور اپنے اس فیصلہ سے متعلق تمام واقعہوں کے بارے میں لکھ سکیں گے-
اگر آپ کے پاس کوئی شناختی ڈاکومنٹ یا آپ کے رفیوجی معاملہ سے متعلق کوئی اور ڈاکومنٹ موجود ہو اچھا ہے کہ آپ انھیں پولیس افسروں کو یا رفیوجی ایجنسی کے افسروں کو دکھائیں–
جب پناہ کی درخواست کے ساتھ آپ اصلی ڈاکومنٹ پیش کرتے ہیں تو جس سرکاری افسر کو آپ ڈاکومنٹ دیتے ہیں اس کو تحریری پروٹوکول تیار کر کے دستخط کرنا ہے کہ آپ نے کیا کیا ڈاکومنٹ دے دئے ہیں- آپ کو اس پروٹوکول کی ایک کاپی ملے گی، اس کا خوب خیال رکھیں کیوں کہ بعد میں اس کے ساتھ آپ کو ڈاکومنٹ واپس ملیں گے (اگر کوئی قانونی وجہ نہ ہو کہ بلغارین حکومت انہیں اپنے پاس رکھیں)-
بلغاریہ میں پناہ، تحفظ اور حیثیت کی درخواست کسی بھی سرکاری دفتر میں درج کی جا سکتی ہے-
سب سے اکثر ایسی درخواست سرحدی پولیس یا “مہاجرت” (“مائیگریشن”) ادارے کے پولیس دفتروں میں درج کی جاتی ہے- اس کا سبب یہ ہے کہ زیادہ تر پردیسی بلغاریہ میں بارڈر چیک پائنٹ پر نہیں آتے ہیں، ان کے پاس ویزا یا درست ڈاکومنٹ نہیں ہیں اور اس وجہ سے ان کو سرحدی یا مائیگریشن پولیس والوں سے گرفتار کیا جاتا ہے-
بلغاریہ میں سرحدوں کا تحفظ سرحدی پولیس سے کیا جاتا ہے-
سرحدی پولیس افسر ہرے رنگ کی وردی پہنتے ہیں جس پر زبان بلغارین میں “Гранична полиция” اور زبان انگریزی میں “Border Police“ لکھا ہوا ہے
بلغاریہ میں پردیسی کا داخل کرنا – ڈاکومنٹ، ویزا اور سرحدی جائزہ ڈیسک سے باہر – غیر قانونی ہے اور جرم سمجھا جاتا ہے- لیکن جب وہ پردیسی پناہ متلاشی ہے تب قانون کے مطابق اس کو سزا نہیں ملے گی- اس لئے بہت اہم ہے کہ سرحدی پار کرتے ہی پردیسی یہ بتائے کہ وہ پناہ کی تلاش میں ہے- یہ پہلے سرکاری افسر کے سامنے کرنا ہے جو سب سے اکثر سرحدی پولیس افسر ہے-
سرحدی پولیس افسر تمام پردیسیوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہے جو سرحدی پولیس سے گرفتار کئے گئے ہیں- پوچھ تاچھ کا ریکارڈ پروٹوکول میں کیا جاتا ہے- ترجمان کو آپ کے سامنے پروٹوکول پڑھنا ہے اور اس کے بعد پردیسی، ترجمان اور پوچھ تاچھ چلانے والا پولیس افسر پروٹوکول پر دستخط کرتے ہیں-
اگر آپ نے اس پوچھ تاچھ کے دوران نہیں بتایا کہ آپ کو پناہ چاہئے تو آپ کو غیر قانونی داخلہ کے لئے عدالت میں بھیج دیا جا سکتا ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ بعد میں آپ پراسیکیوٹر (سرکار کی طرف سے الزام لگانے والا) کے سامنے یا عدالت کے سامنے پناہ مانگ سکتے ہیں-
لیکن اگر سرحد پر پکڑے جاتے ہی آپ نے سرحدی پولیس، پراسیکیوٹر یا عدالت کے سامنے نہیں بتایا کہ بلغاریہ میں آپ پناہ چاہتے ہیں اس صورت میں بلغارین حکومت آپ کو غیر قانونی تارک وطن سمجھے گی جس کو یا تو جہاں سے آپ بلغاریہ میں داخل ہوئے ہیں وہاں بھیج دیا جانا ہے (دوبارہ داخلہ کی کارروائی) یا سیدھے آپ کے اصل ملک میں بھیج دیا جانا ہے (وطن واپسی یا ڈیپورٹ کی کارروائی)-
بلغاریہ میں یہ کارروائیاں امیگریشن پولیس (مہاجرت ادارہ، مائیگریشن ادارہ) سے کی جاتی ہیں-
میگریشن پولیس افسر سرمائی رنگ کی وردی پہنتے ہیں جس پر زبان بلغارین میں “Миграция” اور زبان انگریزی میں “Migration“ لکھا ہوا ہے-
امیگریشن پولیس کو یہ حق ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو حراست کے خاص مرکزوں میں حراست میں لیں جب تک ان کے دوبارہ داخلہ یا وطن واپسی کا انتظام پورا نہ ہو-
بلغاریہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے دو مرکز ہیں – لیوبیمیتس (Lyubimets) مرکز جو بلغاریہ اور ترکی کی سرحد کے نزدیک ہے اور بوسمانتسی (Busmantsi) مرکز جو صدر مقام صوفیہ کے نزدیک ہے-
غیر قانونی تارک وطن کے طور پر پردیسی کو حراست میں ٦ ماہ تک لیا جا سکتا ہے لیکن خاص معاملوں میں اور عدالت کی اجازت کو لے کر حراست ١٨ ماہ تک کی ہو سکتی ہے- ١٨ ماہ پورے ہونے کے بعد پردیسی کو رہا کر دیا جاتا ہے اگر تب تک بلغارین حکومت پردیسی کو اس کے اصل ملک میں واپس بھیجنے میں کامیاب نہ ہوا- جب تک آپ حراست کے مرکزوں میں ہیں تب تک آپ سے بلغارین سلامتی سروس (State Agency for National Security) پوچھ تاچھ کر سکتی ہے-
اگر آپ پناہ چاہتے ہیں لیکن حراست کے مرکز میں بھیجے جانے سے پہلے آپ یہ بتا نہ پائے تب آپ کو یہ حق ہے کہ بلغاریہ میں پناہ اور حیثیت کی درخواست اس مرکز میں موجود امیگریشن پولیس کے افسروں کے سامنے درج کر سکتے ہیں-
لیکن مرکزوں میں امیگریشن پولیس کے پاس ترجمان موجود نہیں ہے اس لئے سب سے اکثر یہ ہوتا ہے کہ بلغاریہ میں پناہ کی درخواست لکھنے میں بلغارین ہیلسنکی کمیٹی کے مفت وکیل مدد دیتے ہیں جو اپنے ساتھ ترجمان لے جاتے ہیں- ہیلسنکی کمیٹی کے وکیل اقوام متحدہ کے لئے کام کرتے ہیں اور بوسمانتسی اور لیوبیمیتسمیں میں حراست کے مرکزوں میں باقاعدہ طور پر جاتے ہیں، عام طور پر پیر کے دن کو-
سرحدی یا امیگریشن پولیس کے سامنے پناہ کی درخواست درج کرنے کے بعد آپ کو ٦ بزنس دن کے اندر رہا کر دیا جانا ہے-
اگر اس عرصے میں آپ کو رہا نہ کیا جائے تو آپ عدالت کے سامنے اپیل پیش کرنے کے حقدار ہیں- اپیل پیش کرنے کے لئے آپ ہیلسنکی کمیٹی کے مفت وکیلوں سے رابطہ کر سکتے ہیں-
لیکن اگر سب کچھ ٹھیک ہے اور آپ کی رہائی وقت پر ہوئی ہے آپ کو کھلے (اوپن) رفیوجی کیمپ میں بھیج دیا جائےگا-
رفیوجی ایجنسی بلغاریہ کا ایک سرکاری ادارہ ہے جو آپ کے معاملے پر جائزہ کر کے فیصلہ لے سکتا ہے کہ کیا آپ کو پناہ اور حیثیت ملے گی تاکہ آپ بلغاریہ اور یورپ میں رہ سکیں-
اگر آپ بلغاریہ میں قانونی طور پر آئے ہیں یا غیر قانونی طور پر آتے ہوئے آپ کو پولیس سے گرفتار نہ کیا گیا ہے تب آپ سیدھے رفیوجی ایجنسی کے کسی رفیوجی کیمپ میں پناہ کی درخواست درج کر سکتے ہیں-
جب آپ رفیوجی ایجنسی کے کسی کیمپ میں آ چکے ہیں تب وہاں کے افسر سرکاری طور پر آپ کو بلغاریہ میں پناہ متلاشی جیسے رجسٹر کریں گے-
کیمپ میں بٹھائے جانے سے پہلے چیک کیا جائے گا کہ کیا آپ کے پاس ہتھیار یا کوئی غیر قانونی چیز ہے- اس کارروائی کو تلاش کہا جاتا ہے- آپ کو یہ حق ہے کہ اگر آپ مرد ہیں تو مرد افسر سے تلاش کی جائے اور عورت ہیں تو کوئی عورت افسر تلاش کرے گی-
اس کے بعد آپ کے تمام ڈاکومنٹ ایجنسی میں لئے جائیں گے اور جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی پر حتمی فیصلہ نہ ہو تب تک آپ کے ڈاکومنٹوں کا خیال ایجنسی میں رکھا جائے- جس سرکاری افسر کو آپ ڈاکومنٹ دیتے ہیں اس کو تحریری پروٹوکول تیار کر کے دستخط کرنا ہے کہ آپ نے کیا کیا ڈاکومنٹ دے دئے ہیں- آپ کو اس پروٹوکول کی ایک کاپی ملے گی، اس کا خوب خیال رکھیں کیوں کہ بعد میں اس کے ساتھ آپ کو ڈاکومنٹ واپس ملیں گے (اگر کوئی قانونی وجہ نہ ہو کہ بلغارین حکومت انہیں اپنے پاس رکھیں)-
اس کے بعد آپ کی تصویر لی جائے گی اور آپ کی انگلیوں کے نشانات لئے جائیں گے-
اس کے بعد، اگر آپ کو پڑھنا لکھنا آتا ہے، آپ سے بارہ مہربانی پوچھا جائےگا کہ آپ اپنا پورا نام، تاریخ پیدائش، والدین، بھائیوں، بہنوں، شوہر/بیوی اور موجودہ بچوں کے نام خود لکھیں- اگر لکھ نہیں سکتے تب یہ ساری جانکاری زبانی طور پر دیں- یہ بہت اہم بات ہے کہ سب کچھ بالکل صحیح ہو- اگر کوئی نام ٹھیک طرح سے لکھا نہ جائے تو حیثیت حاصل کرنے کے بعد مستقل ڈاکومنٹ کے اجراء میں یا بلغاریہ سے باہر ہونے والے اہلوں خانہ سے خاندانی ملاپ کی اجازت تیار کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے-
نقلی نام دینے کے بہت سنجیدہ نتائج ہیں اور یہ پناہ اور حیثیت دینے سے انکار کی وجہ ہو سکتی ہے!
رجسٹریشن کے دوران ایجنسی کے افسر آپ سے ترجمان کی مدد سے پوچھ تاچھ کریں گے- آپ سے دی گئی جانکاری رجسٹریشن کاغذ میں درج کی جاتی ہے اور آخر اس پر درخواست دہندہ، ترجمان اور افسر دستخط کرتے ہیں-
اس کے بعد آپ کو کیمپ کے ڈاکٹر کے پاس طبی معائنہ اور جانچ کے لئے بھیجا جائے گا- جب تک جانچ کے لیبارٹری نتائج تیار ہو جائیں آپ کو الگ کمرے میں بٹھایا جا سکتا ہے اگر کوئی شق ہو کہ آپ کو کوئی مہلک بیماری ہو-
آخر آپ کو ایک پرچہ دیا جائے گا جس میں تاریخ اور وقت لکھا جائے گا- اسی دن اور وقت آپ کو بلغاریہ میں رہنے کا ایک وقتی ڈاکومنٹ ملے گا- اسے “رجسٹریشن کارڈ” کہا جاتا ہے-
ایسا پرچہ آپ کو تب بھی مل سکتا ہے جب ترجمان کی غیر حاضری کی وجہ سے آپ کا رجسٹریشن ممکن نہیں ہے-
بارہ مہربانی آپ پرچے پر لکھے گئے دن اور وقت ضرور حاضر ہوں!
رجسٹریشن کی تمام کارروائیاں ختم ہونے کے بعد آپ کو رفیوجی کیمپ میں بٹھایا جائے گا- اگر ممکن ہے تو ایک خاندان کو ایک ہی کمرے میں بٹھایا جاتا ہے-
رفیوجی کارروائی کے دوران میرے کیا حقوق ہیں؟
جب تک بلغاریہ میں پناہ حاصل کرنے کی آپ کی درخواست پر بلغارین حکومت سے تخمینہ کیا جاتا ہے (جسے رفیوجی کارروائی کہا جاتا ہے) آپ کو بلغاریہ میں رہنے کا حق ہے- کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا آپ قانونی طور پر بلغاریہ میں آئے اور کیا آپ کے پاس کوئی درست قومی ڈاکومنٹ ہے جس سے آپ پردیس میں سفر کر سکتے ہیں-
اس کا یہ مطلب ہے کہ بلغارین حکومت کو اس پڑوسی ملک میں جہاں سے آپ بلغاریہ میں آ گئے ہیں وہاں آپ کو واپس بھیجنے کا حق (دوبارہ داخلہ کی کارروائی) نہیں ہے یا آپ کو آپ کے اصل ملک میں واپس بھیجنے کا حق (وطن واپسی یعنی ڈیپورٹ کی کارروائی) نہیں ہے-
قانون کے مطابق یہ کارروائیاں خود کار طور پر رکتی ہیں جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی آپ کے معاملے پر حتمی فیصلے کے ساتھ ختم نہ ہو- فیصلہ حتمی تب ہو جاتا ہے اگر وہ آپ کے فائدے میں نہیں ہے (جب آپ کو انکار ملا) لیکن آپ نے عدالت کے سامنے اپیل نہیں کیا ہے یا آپ نے اپیل کیا ہے لیکن عدالت نے ایجنسی کی طرف سے پناہ اور حیثیت دینے سے دئے گئے انکار کی تصدیق کی ہے-
اگر آپ بلغاریہ میں پہلی مرتبہ پناہ کی درخواست درج کرتے ہیں تو آپ کو رفیوجی ایجنسی کے کسی کیمپ میں بٹھائے جانے کا حق ہے-
خاندانوں کو ایک ساتھ بٹھائے جانے کا حق ہے-
بھائی بہنوں کو بھی ایک ساتھ بٹھائے جانے کا حق ہے چاہے وہ بچے ہوں یا بالغ-
تنہا بچے جو اپنے والدین یا کسی دوسرے رشتہ دار یا دوست کے بغیر بلغاریہ میں ہیں یہ مانگ سکتے ہیں کہ انہیں الگ کمروں میں بٹھایا جائے جو صرف بچوں یا خاندانوں کے لئے ہیں- تنہا بچے یہ بھی مانگ سکتے ہیں کہ انھیں اجنبی بالغوں کے ساتھ نہ بٹھایا جائے-
لیکن اگر آپ کی ایک درخواست درج کی گئی ہے جس پر بلغارین حکومت سے تخمینہ اور فیصلہ کیا گیا ہے اور اب آپ دوسری، تیسری یا اس کے آگے درخواست درج کرتے ہیں تب آپ ایجنسی کے کیمپوں میں نہیں رہ سکتے ہیں اور آپ کو رہنے کی جگہ خود ڈھونڈنی ہو گی- پر اگر آپ غیر محفوظ گروپ کے ہیں یا آپ کی خاص ضرورتیں ہیں تب پناہ کی دوسری وغیرہ درخواست کی صورت میں بھی آپ کو بٹھایا جا سکتا ہے اور کھانا دیا جا سکتا ہے- قانون کے مطابق غیر محفوظ گروپ میں مذکورہ ذیل لوگ آتے ہیں: بچے، معذور، بڑھے لوگ، بچہ ہونے والی عورتیں، مرد یا عورت جو اپنے ١٨ سال سے کم عمر کے بچوں کی دیکھ بھال خود کرتے ہیں، انسانی اسمگلنگ کے شکار، وہ لوگ جن کو سنجیدہ طبی مسائل یا نفسیاتی تکلیف ہے، یا جن کے ساتھ تشدد، عصمت دری یا نفسیاتی، جسمانی یا جنسی تشدد کی کوئی اور شکل ہوئی ہے-
بلغاریہ میں کئی رفیوجی کیمپ موجود ہیں:
پستروگور (Pastrogor) کیمپ
پتہ: 6519 پستروگور گاؤں،
تحصیل سویلینگراد (Svilengrad)،
ضلع ہاسکووو (Haskovo)
ہارمانلی (Harmanli) کیمپ
پتہ: 6450 ہارمانلی،
دروجبا (Druzhba) علاقہ نمبر 23،
ضلع ہاسکووو (Haskovo)
بانیا (Banya) کیمپ
پتہ: 8914 بانیا گاؤں،
تحصیل نووا زگورا (Nova Zagora)،
منیرالنی بانی (Mineralni bani) علاقہ نمبر 17،
ضلع ستارا زگورا (Stara Zagora)
اووچا کوپیل (Ovcha Kupel) کیمپ
پتہ: 1618 صوفیہ،
اووچا کوپیل (Ovcha Kupel) علاقہ،
مونتیودیو (Montevideo) سڑک نمبر 21A
وراجدیبنا (Vrazhdebna) کیمپ
پتہ: صوفیہ،
وراجدیبنا (Vrazhdebna) علاقہ،
بوتیوگرادسکو شوسے (Botevgradsko shose) روڈ نمبر 270
وویننا رامپا (Voenna Rampa) کیمپ
پتہ: صوفیہ،
وویننا رامپا (Voenna Rampa – Iztok) علاقہ،
لوکوموتیو (Lokomotiv) سڑک نمبر 11
گر آپ رفیوجی کیمپ سے باہر رہنا چاہتے ہیں یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس کافی پیسے ہوں تاکہ رفیوجی کارروائی ختم ہونے تک آپ کسی گھر کا کرایہ ادا کریں- اس بات پر غور رکھیں کہ کارروائی کافی وقت تک چل سکتی ہے – کئی ماہ سے ایک سال تک یا اس سے بھی زیادہ- اس کے علاوہ آپ کو رہنے کی جگہ ڈھونڈنی ہے اور اس کے مالک کے ساتھ کرایہ کا سمجھوتہ کرنا ہے- گھر کے مالک کو رفیوجی ایجنسی میں اپنی ملکیت کے کاغذات دکھانے ہیں- صرف اسی صورت میں سرکاری رفیوجی ایجنسی کے افسر آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں آپ کا نیا پتہ درج کر سکتے ہیں-
اگر آپ کرایہ پر رہنے لگے ہیں اس کے بعد بہت مشکل ہو جاتا ہے اگر پیسے ختم ہونے پر یا کسی دوسری وجہ سے آپ رفیوجی کیمپ میں پھر سے رہنا چاہیں-
اس لئے ہر دفعہ جب آپ کو اپنا پتہ یا فون نمبر بدلنا ہے تب آپ کو تحریری درخواست کے ذریعے رفیوجی ایجنسی کو واقف کرنا ہے تاکہ وہاں کے افسر آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں آپ کا نیا پتہ لکھوا دیں- ورنہ ایجنسی والوں کو معلوم نہیں ہو گا کہ کون سے پتہ پر آپ کو انٹرویو کا اطلاع بھیج دیا جائے اور آپ کی کارروائی کا اختتام کیا جا سکتا ہے اور بلغاریہ میں آپ کے حقوق بند ہو سکتے ہیں-
یہ بہت ضروری ہے کہ ہر دفعہ جب آپ اپنا پتہ بدلتے ہیں آپ ایسا ہی کریں- ورنہ کارروائی کے علاوہ آپ کے پولیس کے ساتھ بھی مسائل ہو سکتے ہیں-
رفیوجی ایجنسی کے ساتھ بند رفیوجی کیمپ بھی موجود ہے- یہ کیمپ بوسمانتسی (Busmantsi) اور لیوبیمیتس (Lyubimets) میں موجود حراست کے مرکزوں سے مختلف ہے- وہاں کے مرکز امیگریشن پولیس کے ہیں- عام طور پر ایجنسی کے بند کیمپ میں ان لوگوں کو بھیجا جاتا ہے جنہوں نے رفیوجی کیمپوں میں اصولوں کی سنجیدہ یا کئی دفعہ خلاف ورزی کی ہے، یا سماجی اصولوں کی کوئی اور سنجیدہ خلاف ورزی کی ہے، یا جرم کیا ہے – مثلاً کئی دفعہ بلغاریہ کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کی کوشش کی ہے- اس طرح کے بند کیمپ میں ایسے لوگوں کو بھی بھیج دیا جا سکتا ہے جن کی اصلی شخصیت کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے- ان صورتوں میں ان لوگوں کی رفیوجی کارروائی ان کے بند رفیوجی کیمپ میں رہنے کے دوران پوری کی جا سکتی ہے- بند رفیوجی کیمپ میں بٹھانے کی اپیل عدالت کے سامنے کی جا سکتی ہے-
جن لوگوں کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے اور رفیوجی کیمپ میں جگہ ملی ہے ان کو تین بار روزانہ کھانا مل جاتا ہے-
کھانا دینے کی ذمہ داری رفیوجی ایجنسی کی ہے، کھانا یا تو گرم، یا پیک کے طور پر ہو سکتا ہے- چوں کہ رفیوجی کیمپوں میں زیادہ تر لوگ مذہبی وجہ سے سب طرح کا گوشت نہیں کھاتے اس لئے مینو میں سور کا گوشت نہیں دیا جاتا-
تین بار کا کھانا (ناشتا، دوپہر اور شام کا کھانا) بالغوں کو دن میں دو بار ملتا ہے- تنہا بچوں کو، جو بلغاریہ میں اکیلے ہیں – اپنے والدین، رشتہ داروں یا کسی دوسرے قریبی آدمی کے بغیر – یہ حق ہے کہ ان کو کھانا دن میں تین بار مل جائے-
پناہ متلاشی کے طور پر آپ کے رجسٹریشن کے کچھ دن بعد آپ کو آپ کا رجسٹریشن کارڈ ملے گا جو اس طرح لگتا ہے:
کارڈ میں مذکورہ ذیل جانکاری دی گئی ہے:
یہ کارڈ بلغارین پولیس کے سامنے اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے اور آپ کو بلغاریہ میں رہنے کا حق تب تک ہے جب تک اس کارروائی کے آخر میں آپ کے معاملے میں حتمی فیصلہ نہ ہو-
رجسٹریشن کارڈ ایک وقتی ڈاکومنٹ ہے- عام طور پر کارڈ تین ماہ کے لئے مضبوط ہے- جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے اور آپ کے معاملے میں فیصلہ حتمی نہ ہوا ہو تب تک ہر تین ماہ بعد آپ کو نیا کارڈ بنوایا جاتا ہے- اس کا مطلب ہے کہ عدالتی کارروائیوں کے دوران بھی آپ کو نیا رجسٹریشن کارڈ بنوایا جا سکتا ہے-
آپ اپنے رجسٹریشن کارڈ کی تاریخ تنسیخ کا خیال رکھیں اور وقت پر نیا کارڈ بنوائیں – اگر کارڈ کی تاریخ ختم ہو جائے تو وہ بے مضبوط ہو جاتا ہے اور پولیس آپ کو گرفتار کر سکتی ہے-
اگر آپ اپنا کارڈ گم کریں تو نیا کارڈ کا اجراء کرنے سے پہلے رفیوجی ایجنسی آپ سے جرمانہ مانگ سکتی ہے، ٥٠ سے ٢٠٠ لیوا تک-
لیکن اگر آپ نے پہلے بھی درخواست درج کی ہے اور بلغارین حکومت سے اس پر تخمینہ اور فیصلہ کیا گیا ہے تب دوسری یا اس سے آگے کی درخواست درج کرنے پر آپ رجسٹریشن کارڈ کا حقدار نہیں ہیں- اگر رفیوجی ایجنسی فیصلہ کرے کہ وہ آپ کی نئی کارروائی شروع کرے گی تب آپ کو رجسٹریشن کارڈ مل سکتا ہے-
جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے بلغارین حکومت آپ کے لئے صحت کا بیمہ (ہیلتھ انشورنس) ادا کرتی ہے- صحت کا بیمہ صرف اس عرصے کے لئے ہے جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی پوری نہ ہوئی ہو- طبی دیکھ بھال حاصل کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے ڈاکٹر (جی پی، GP) سے ملنا ہے- ڈاکٹر کے آفس کا پتہ حاصل کرنے کے لئے آپ رفیوجی کیمپ کے طبی ادارے سے رابطہ کریں یا بلغارین صلیب سرخ (بلغارین ریڈ کراس، بی آر سی) یا مجلس مہاجر خواتین کے ثالثوں سے طاعون ڈھونڈیں-
رفیوجی کارروائی کے دوران آپ کو مفت علاج کا حق ہے لیکن وہ علاج سب طرح کی بیماریوں کے لئے لاگو نہیں ہے- کئی طرح کی طبی دیکھ بھال – مثلاً آپریشن، دانتوں کا علاج، کچھ دوائیاں صحت کے بیمہ میں شامل نہیں ہیں، ان کے لئے پیسے ادا کرنے کی ضرورت ہے- یہ بلغارین شہریوں کے لئے بھی لاگو ہے-
اٹھارہ سال تک کے بچوں کو بلغارین سرکاری یا تحصیلی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے-
بچوں کو اسکول میں درج کرنے میں مدد کے لئے آپ ایجنسی کے کیمپ کے افسروں، بلغارین صلیب سرخ ، کاریتاس یا مجلس مہاجر خواتین سے رابطہ کر سکتے ہیں-
جن لوگوں کی خاص ضرورتیں ہیں – مثلاً، بچہ ہونے والی عورتیں، تنہا بچے، خاندان جن کے بہت سے بچے ہیں، بیمار لوگ – ان کو یہ حق ہے کہ جب تب ان کی کارروائی چلتی ہے وہ بلغارین سماجی اداروں سے اضافی مدد حاصل کرنے کی درخواست پیش کر سکتے ہیں-
اضافی سماجی مدد حاصل کرنے کی درخواست پیش کرنے میں مدد کے لئے آپ ایجنسی کے کیمپ کے افسروں، بلغارین صلیب سرخ یا مجلس مہاجر خواتین سے رابطہ کر سکتے ہیں-
رفیوجی کارروائی کے دوران آپ کو قانونی طور پر کام کرنے کا حق ہے- یہ حق حاصل کرنے کے لئے آپ کو تحریری درخواست اس رفیوجی کیمپ کے صدر کے سامنے درج کرنا ہے جہاں آپ رہتے ہیں اور اگر آپ کسی کیمپ میں نہیں رہتے – تب جس کیمپ میں آپ کی کارروائی چلتی ہے اس میں درخواست پیش کریں-
کام کرنے کی درخواست ایجنسی کی طرف سے آپ کے رجسٹریشن کے تین ماہ کے بعد درج کی جا سکتی ہے-
رفیوجی کارروائی کے دوران حقوق کے علاوہ آپ کے فرائض بھی ہیں-
پناہ متلاشی ہوتے ہوئے آپ کو بلغاریہ کے قانونوں کو ماننا پڑتا ہے-
سب سے پہلے اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بلغاریہ کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کی کوشش نہیں کرنی ہے- سرحد کو غیر قانونی طور پر پار کرنے کی ہر ایک کوشش جرم ہے- اگر بلغاریہ میں داخل ہونے پر آپ نے پولیس، پراسیکیوشن (الزام لگانے کا سرکاری ادارہ) یا عدالت کے سامنے بتایا ہے کہ آپ پناہ متلاشی ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو سزا نہ ملی ہو- لیکن اکثر یہ ہوتا ہے کہ پناہ گزینوں کو بھی غیر قانونی داخلہ کی سزا ملتی ہے اگر انہوں نے ٹھیک وقت پر نہیں بتایا ہے کہ ان کو بلغاریہ سے پناہ اور حیثیت چاہئے- یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو معلوم بھی نہیں ہوا ہو کہ آپ کو سزا ملی ہے – کیوں کہ عدالت کی کارروائی تین دن کے اندر ہوتی ہے اور عام طور پر معطل سزا ملتی ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف اسی صورت میں جیل میں بھیجتے ہیں اگر کسی عرصے کے اندر آپ کوئی نیا جرم کریں- لیکن غیر قانونی طور پر ملک کو چھوڑنے پر ہمیشہ، کسی بھی صورت میں، سزا ملتی ہی ہے- اور اگر ملک میں داخل ہونے پر آپ کو سزا ملی ہے اور ملک کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کی کوشش میں آپ کو پکڑا جائے تو نتیجے میں آپ کو دونوں جرموں کے لئے جیل میں ضرور بھیج دیا جائے گا-
آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں حرکت کرنے (چلنے پھرنے) کے علاقہ کا ذکر کیا ہے- اس کا مطلب یہ ہے کہ کیمپ کے صدر کی اجازت کے بغیر آپ اس علاقہ سے باہر نہیں جا سکتے- ایسی اجازت لینے کے لئے آپ کو کیمپ کے صدر کے سامنے تحریری درخواست پیش کرنی ہے جس میں آپ بتائیں کہ آپ کو کہاں جانا ہے، کتنے دن کے لئے اور کیوں- کیمپ کا صدر آپ کو ڈاکومنٹ (پاس) جاری کروائے گا جس سے آپ آرام سے اس علاقہ کو چھوڑ سکیں گے- اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈاکومنٹ کتنے دن کے لئے مضبوط ہے اور اگر ضرورت پڑے تو نیا کروائیے (جیسے آپ نے اجراء کے وقت کیا)- اگر آپ کو ڈاکٹر سے ملنا ہے یا عدالت سے آپ کو اطلاع نامہ ملا ہے کہ آپ کو طے شدہ تاریخ کو عدالت میں حاضر ہونا ہے – اسی صورت میں علاقہ چھوڑتے وقت آپ کو پاس ضروری نہیں ہے-
اگر آپ کو رفیوجی کیمپ میں رہنے کی جگہ ملی ہے آپ کو کیمپ کے اصولوں کو ماننے کا فرض ہے اور کمروں اور عام جگہوں میں رکھے گئے سامان کا خیال رکھنا ہے- سامان کو نقصان پہنچاںے پر ایجنسی کے افسر آپ پر ٥٠ سے ٢٠٠ لیوا تک کا جرمانہ لگا سکتے ہیں-
آپ کا اور ایک فرض یہ ہے کہ بغیر اجازت آپ کیمپ کو نہ چھوڑ دیں اور ایک بھی رات کے لئے دوسری جگہ نہ سوئیں- یہ ممکن ہے کہ لمبے عرصے کے لئے بھی آپ کیمپ سے باہر رہیں- لیکن اس سے پہلے کیمپ کے صدر کے سامنے تحریری درخواست پیش کرنی ہے اور صدر سے اجازت مانگ لینی ہے- ورنہ کیمپ میں آپ کی غیر حاضری درج کی جائے گی، آپ کو بھگایا جا سکتا ہے اور کیمپ میں رہنے واپس جانا ناممکن ہو سکتا ہے-
آخر تمام فرائض میں سے شاید سب سے اہم فرض یہ ہے ہر دفعہ جب آپ کو نوٹ، خط یا کسی دوسرا اطلاع ملے کہ کسی تاریخ اور وقت پر آپ کو انٹرویو کے لئے جانا ہے تو آپ ضرور جائیں– لکھی ہوئی تاریخ اور وقت پر آپ کو اسی کیمپ میں جانا ہے جہاں آپ کا رجسٹریشن کیا گیا ہے اور آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے- غیر حاضر ہونے پر آپ کے سامنے یہ خطرہ ہے کہ آپ کی رفیوجی کارروائی کا اختتام کیا جائے اور بلغاریہ میں پناہ متلاشی کے طور پر آپ کے حقوق بند ہوں-
بلغاریہ میں پناہ اور حیثیت موصول کرنے پر حقوق اور فرائض کے بارے میں – مہربانی کر کے “پناہ گزین کی حیثیت یا سبسدیری پروٹیکشن” کے حصّے میں پڑھیں-
آپ کے رجسٹریشن کئے جانے کے بعد ایجنسی افسروں میں سے ایک آدمی – مرد یا عورت – طے کیا جائے گا جو آپ کے کیس میں کام کرے گا- اس آدمی کو انٹرویو کنندہ کہا جاتا ہے- مہربانی سے آپ اپنے انٹرویو کنندہ کا نام یاد کریں-
سب سے پہلے انٹرویو کنندہ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا آپ کے کیس/معاملہ کا تخمینہ بلغاریہ میں یا کسی دوسرے یورپی ملک میں کیا جائے گا- یہ فیصلہ کرنے کی کارروائی ڈبلن کارروائی کہلاتی ہے-
اسی وجہ سے صرف اگر یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک میں آپ کا کوئی رشتہ دار ہے جو آپ کے بلغاریہ میں آنے سے پہلے وہاں پہنچا ہے تب آپ مانگ سکتے ہیں کہ آپ کو اسی ملک میں بھیج دیا جائے اور پناہ اور تحفظ کی آپ کی درخواست کا ملاحظہ وہاں کیا جائے – یہ ضروری ہے کہ مذکورہ ذیل اضافی شرائط میں سے آپ کسی ایک کے لایق ہوں:
آپ کی عمر ١٨ سال سے کم ہو اور دوسرے یورپی ملک میں آپ کے والد، والدہ، بھائی، بہن، نانا، نانی، دادی یا دادی موجود ہوں؛
دوسرے یورپی ملک میں آپ کے شوہر یا بیوی ہوں؛
دوسرے یورپی ملک میں آپ کے ایک یا زیادہ بچے ہوں اور ان کی عمر ١٨ سال سے کم ہو-
رفیوجی ایجنسی اس سوال کا کوئی ملاحظہ نہیں کرے گی اگر اس کو معلوم نہیں کہ کسی دوسرے یورپی ملک میں آپ کا خاندان (شوہر، بیوی، ١٨ سال سے کم عمر کے بچے) یا دوسرے رشتہ دار موجود ہیں-
ایسی صورت میں ضروری ہے کہ رجسٹریشن یا پہلے انٹرویو کے دوران آپ رفیوجی ایجنسی کے اپنے انٹرویو کنندہ کے سامنے یہ بات بتائیں اور نکاح نامہ، پیدائش سرٹیفکیٹ، خاندانی رشتہ کی کوئی کاپی – اوریجنل، فوٹو کاپی یا فون میں تصویر – دکھائیں- دوسرے یورپی ملک میں آپ کے رشتہ داروں کے رہنے کے ڈاکومنٹ کی کوئی کاپی بھی دکھانی ہے-
یہ مانگ جلد از جلد کی جانی چاہئے! ڈبلن کارروائی شروع کرنے کا عرصہ رفیوجی ایجنسی میں رجسٹریشن کے بعد تین ماہ کے اندر ہے- اگر آپ اسی عرصے میں ڈبلن کارروائی کی مانگ پیش نہ کریں تو آپ دوسرے یورپی ملک میں خاندانی ملاپ کے اپنے حقوق سے محروم ہو سکتے ہیں-
بہترین ہے کہ رجسٹریشن کے بالکل بعد آپ ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے رابطہ کریں- وہ آپ کو اپنے ڈاکومنٹ ٹھیک کرنے میں اور بلغاریہ سے دوسرے یورپی ملک میں (جہاں آپ کا خاندان یا رشتہ دار ہے) آپ کے ٹرانسفر کی کارروائی شروع کروانے میں مدد دیں گے-
رفیوجی کارروائی کے ذریعے رفیوجی ایجنسی فیصلہ کرتی ہے کہ کیا آپ کو بلغاریہ میں رہنے کی اجازت دی جائے اور اسی صورت میں آپ کو کس طرح کی حیثیت ملے – پناہ گزین کی حیثیت یا سبسدیری پروٹیکشن–
دونوں میں فرقوں کے بارے میں زیادہ پڑھنے کے لئے – مہربانی کر کے “ پناہ گزین کی حیثیت یا سبسدیری پروٹیکشن ” حصّہ میں دی گئی جانکاری دیکھیں-
یہ فیصلہ کرنے کے لئے ایجنسی کے افسر آپ کو انٹرویو کے لئے بلائیں گے-
یہ اس طرح ہوتا ہے – آپ کو دستخط کرنے کے لئے ایک ڈاکومنٹ پیش کیا جائے گا جس میں تاریخ اور وقت لکھے گئے ہیں- اس تاریخ اور وقت پر آپ کو انٹرویو کے لئے حاضر ہو کر اپنے انٹرویو کنندہ سے ملنا ہے-
جب آپ کے پاس پرچہ یا خط موجود ہے اور اس میں انٹرویو کی تاریخ اور وقت لکھا گیا ہے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ٹھیک اسی دن اور وقت پر انٹرویو کے لئے جائیں!
انٹرویو کے دوران آپ کو کیا کرنا ہے؟
انٹرویو کے دوران آپ کا یہ حق ہے کہ جو زبان آپ کو آتی ہے وہی زبان بولنے والا ترجمان آپ کے لئے ترجمہ کرے- اگر آپ ترجمان کی بات نہیں سمجھتے تو آپ دوسرے ترجمان کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں- آپ کا یہ بھی مانگنے کا حق ہے کہ انٹرویو چلانے والا اور ترجمان آپ کی جنس کے ہوں – مرد یا عورت-
انٹرویو کا پروٹوکول آپ کے سامنے پڑھا جانا ہے اور اسی زبان میں اس کا ترجمہ کیا جانا ہے جو آپ سمجھتے ہیں- صرف اس کے بعد آپ سے کہا جائے گا کہ آپ اس پر دستخط کریں- اگر جو کچھ آپ نے انٹرویو کے دوران بتایا ہے صحیح طور پر لکھا نہیں گیا ہے تو اس بات کا آپ کے کیس میں فیصلہ کرنے پر منفی اثر ہو سکتا ہے-
انٹرویو کرنے والے افسر کو آپ کے کیس پر رجسٹریشن کے تین ماہ بعد تک فیصلہ کرنا ہے- اگر ایسا پڑتا ہے کہ آپ کی کارروائی اور دیر چلے تو انٹرویو کنندہ کو آپ کو تحریری طور پر واقف کرانا ہے- اگر اس دوران آپ رضاکارانہ طور پر حیثیت کی اپنی درخواست واپس لے کر اپنی کارروائی سے انکار کرنے کا فیصلہ کریں تو آپ کو یہ معلوم ہونا ہے کہ اس طرح بلغاریہ میں پناہ گزین کے آپ کے حقوق بند ہوتے ہیں-
اپنے فیصلہ میں انٹرویو کنندہ بتاتا ہے کہ کیا بلغاریہ میں آپ کو حیثیت ملے یا نہ ملے- یہ فیصلہ تحریری طور پر تیار ہونے کے بعد انٹرویو کنندہ آپ کو بلا کر واقف کرے گا کہ آپ کے کیس پر فیصلہ کیا ہے-
جب آپ کو یہ فیصلہ ملتا ہے تو وہ اسی زبان میں پڑھا جانا ہے جو آپ بولتے اور سمجھتے ہیں- آپ کو فیصلہ کی ایک کاپی ملنی ہے جس کے بارے میں آپ دستخط کریں گے–
اگر آپ رفیوجی کیمپوں سے باہر رہتے ہیں ہو سکتا ہے کہ آپ کو رفیوجی ایجنسی کی طرف سے ڈاک کے ذریعے خط ملے جس سے آپ کو بتایا جائے کہ آپ کا فیصلہ تیار ہے – اس کا مطلب ہے کہ آپ کو فوراً اس رفیوجی کیمپ میں جانا ہے جہاں آپ کے انٹرویو ہوئے ہیں اور دستخط کرنے پر آپ کو فیصلہ ملے گا-
یہ ممکن ہے کہ رفیوجی ایجنسی آپ کو بلغاریہ میں حیثیت دینے سے انکار ایک دفعہ کر چکی ہے-
اگر آپ نے بلغارین عدالت کے سامنے اس انکار کی اپیل داخل نہیں کی ہے یا کرنے پر بھی عدالت سے آپ کو دوبارہ انکار دیا گیا ہے تو بلغاریہ میں رہنے کا آپ کا حق بند ہوتا ہے-
اس صورت میں رفیوجی ایجنسی آپ کے رجسٹریشن کارڈ کو نیا نہیں کرواۓ گی اور اسے واپس مانگ لے گی-
اس صورت میں بلغارین امیگریشن پولیس سے آپ کو گرفتار کر دیا جا سکتا ہے اور آپ کو آپ کے اصل ملک میں واپس (ڈیپورٹ) کر دیا جا سکتا ہے- ایسے حالات میں پولیس آپ کو بلغاریہ میں داخل ہونے کو ٥ سال تک کے لئے منع کرے گی اور یہ حکم یورپی یونین کے تمام باقی ممالک کے لئے لاگو ہے-
قانون کے مطابق آپ کو یہ موقع ہے کہ رفیوجی ایجنسی کے سامنے آپ دوسری، تیسری یعنی اگلی درخواست درج کر سکتے ہیں تاکہ بلغاریہ میں آپ پناہ گزین کے طور پر رہ سکیں-
آپ کی دوسری، تیسری یعنی اگلی درخواست کے درج کرنے کے ٢ ہفتے (١٤ دن) کے اندر رفیوجی ایجنسی اس بات پر فیصلہ کرے گی کہ کیا آپ کی نئی رفیوجی کارروائی شروع کرواۓ یا آپ کے کیس کا دوبارہ (نیا) ملاحظہ کرنے سے انکار کرے-
رفیوجی ایجنسی کا جو بھی فیصلہ ہو ایجنسی کو آپ کو یہ فیصلہ دینا ہے اور فیصلہ حاصل کرنے پر آپ کو دستخط کرنا ہے- اگر فیصلہ کے مطابق آپ کے کیس پر پھر تخمینہ کرنے سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ کو عدالت کے سامنے اپیل درج کرنے کا حق ہے-
انکار کا فیصلہ حاصل کرنے اور اس کے لئے دستخط کرنے کے ٧ دن کے اندر عدالت کے سامنے اپیل درج کی جانی ہے!
ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے یا کسی دوسرے وکیل سے فوراً مدد ڈھونڈیں!
رفیوجی کارروائی پر فیصلہ دو طرح کا ہوتا ہے – آپ کو حیثیت حاصل ہے (پناہ گزین کی حیثیت اور سبسدیری پروٹیکشن) یا آپ کو حیثیت دینے سے انکار کیا جاتا ہے-
رفیوجی ایجنسی کے افسروں کو یہ ذمہ داری ہے کہ آپ کو فیصلہ کی کاپی دیں- فیصلہ حاصل کرنے پر آپ کو دستخط کرنا ہے- اس سے پہلے آپ کی زبان بولنے والے ترجمان کو آپ کے سامنے فیصلہ پڑھنا ہے-
اگر اس فیصلہ سے آپ کو پناہ گزین کی حیثیت اور سبسدیری پروٹیکشن دینے سے انکار کیا جاتا ہے اور آپ کو یہ منظور نہیں ہے، تو آپ عدالت کے سامنے اپیل درج کرنے کا حق دار ہیں – آپ عدالت سے مانگ سکتے ہیں کہ وہ ایجنسی کا فیصلہ رد کرے اور حکم دے کہ ایجنسی آپ کو حیثیت دے-
آپ فیصلہ پر دستخط کرنے اور اس کی کاپی لینے سے انکار نہ کریں- آپ کے انکار کرنے پر بھی عدالت کے سامنے اس کے اپیل کرنے کا عرصہ چلتا ہے- اس کے علاوہ آپ کے لئے یہ منفی فیصلہ ضروری ہے کیوں کہ اگر آپ اپیل کرنا چاہتے ہیں تو فوراً فیصلہ لے کر وکیل کے پاس جانا ہے- جس فیصلہ سے آپ کو پناہ دینے سے انکار کیا گیا تھا اس کے بغیر وکیل اس کے خلاف اپیل نہیں لکھ سکتا ہے کیوں کہ وکیل کو فیصلہ میں انکار دینے کے وجوہ پڑھنا ہے-
جس دن آپ کو فیصلہ کی کاپی ملی ہے اور آپ نے اس کے لئے دستخط کیا ہے اس کے بعد کسی خاص عرصہ میں اپیل درج کرنی ہے!
وہ عرصہ فیصلہ کے آخر میں لکھا گیا ہے اور ٧ یا ١٤ دن کا ہو سکتا ہے- اس عرصہ کا خیال ضرور رکھیں!
اگر آپ فیصلہ میں مذکورہ عرصہ کے اندر اپیل درج نہ کریں تو آپ کو حیثیت دینے سے انکار کا فیصلہ حتمی ہو جائے گا اور بلغاریہ میں آپ کی رفیوجی کارروائی ختم ہو جائے گی- تب بلغارین حکومت کو یہ حق حاصل ہو گا کہ آپ کو آپ کے اصل ملک میں واپس بھیج دیا جائے-
اپیل درج کرتے وقت کوئی فیس نہیں دینی ہے کیوں کہ قانون کے مطابق عدالت میں اس طرح کے مقدمے مفت ہیں-
سفارش ہے کہ اپیل تیار کرنے اور درج کرنے میں آپ وکیل سے مدد لیں-
سفارش ہے کہ آپ وکیل سے مدد کے بارے میں پوچھیں، خاص طور پر اگر آپ کو انکار کا فیصلہ ملا ہے اور آپ کو اس کے خلاف اپیل لکھوانا اور پیش کرنا ہے-
اگر آپ کو رفیوجی ایجنسی سے انکار کا فیصلہ ملا ہے اور آپ عدالت کے سامنے اس فیصلہ کے خلاف اپیل پیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ فوراً وکیل سے رابطہ کریں تاکہ اپیل کرنے کا عرصہ ختم نہ ہو-
سب سے پہلے آپ بلغارین ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے رابطہ کر سکتے ہیں جو اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین UNHCR کے آفیشل ساجھے دار ہیں
بلغارین ہیلسنکی کمیٹی کے وکیل مفت طریقے سے قانونی امداد دیتے ہیں یعنی صلاح مشورے دیتے ہیں، درخواست اور اپیل لکھواتے ہیں، عدالت کے مقدموں میں مدد کرتے ہیں-
بلغارین ہیلسنکی کمیٹی (BHC)
صوفیہ، اوزونجووسکا (Uzundzhovska) سڑک نمبر 1، منزل 3
فون: 00 359 2 980 2049/ 00 359 2 981 3318 2049
فون: 00359 888 788 105
E-mail: [email protected]
Web site: www.bghelsinki.org
سویلینگراد، گینیرال ستروکوو (General Strukov) سڑک نمبر 5
فون: 00 359 379 63 118
فون: 00359 888 819 745
E-mail: [email protected]
Web site: www.bghelsinki.org
ہارمانلی، دروجبا (Druzhba) علاقہ نمبر 23
انتظامیہ عمارت کے سامنے رفیوجی کیمپ میں
Web site: www.bghelsinki.org
کاروباری اوقات: صبح کے ٩ بجے سے ١٢ بجے تک / دوپہر کے بعد ١ بجے سے ٥ بجے تک
اگر آپ چاہتے ہیں کہ عدالت کے مقدمے کے دوران آپ کے پاس مدد کرنے کے لئے کوئی وکیل موجود ہو تو اس کے بارے ہیلسنکی کمیٹی کو بتائیں- وہ لوگ آپ کی اپیل کے ساتھ ایک خاص درخواست تیار کریں گے تاکہ عدالت کی طرف سے آپ کو مفت طریقے سے سرکاری وکیل مل جائے-
اگر آپ کو مفت طریقے سے سرکاری وکیل مل چکا ہو جو رفیوجی کارروائی کے دوران آپ کو مدد دے چکا ہو تو فوراً اس سے رابطہ کریں تاکہ عدالت کے سامنے اپیل پیش کرنے میں وہ آپ کو مدد دے سکے- وہ سرکاری وکیل جو رفیوجی ایجنسی یا عدالت کے سامنے آپ کو مدد دینے کے لئے طے کیا گیا ہے وہ سرکاری قومی دفتر براۓ قانونی امداد سے تعلق رکھتا ہے-
قومی دفتر براۓ قانونی امداد
1421صوفیہ، رازویگور (Razvigor) سڑک نمبر 1
قومی فون براۓ قانونی امداد: 00359 70018250
Web site: www.nbpp.government.bg
کاروباری اوقات: صبح کے ٩ بجے سے شام کے ٥ بجے تک
اس لئے سرکاری وکیلوں کو حق نہیں ہے کہ وہ لوگوں سے قانونی تحفظ کے لئے کوئی فیس مانگیں کیوں کہ اپنے اس کام کے لئے وہ بلغارین حکومت سے پیسے لیتے ہیں-
سرکاری وکیل جو آپ کی رفیوجی کارروائی کے دوران، ایجنسی یا عدالت میں، آپ کے تحفظ کے لئے طے کیا گیا ہے آپ کے لئے مفت ہے
سرکاری وکیل کو آپ سے آپ کے قانونی تحفظ کے لئے پیسے مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے کیوں کہ اپنے اس کام کے لئے وہ بلغارین حکومت سے پیسے لیتا ہے
اگر موقع ملے تو آپ ہمیشہ وکیل سے مشورہ لیں جب آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کے کیا حقوق ہیں یا آپ نہیں جانتے ہیں کہ کسی صورت میں آپ کیا کریں-
دوسری تنظیمیں جو پناہ گزینوں کو مفت طریقے سے قانونی امداد دیتی ہیں:
پناہ گزینوں اور مہاجرین کا ایسوسی ایشن
صوفیہ، گراف ایگناتیو (Graf Ignatiev) سڑک نمبر 6، منزل 3
فون: 00 359 988 0057
E-mail: [email protected]
Web site: http://abm-bg.org
"مرکز امداد قانونی – بلغاریہ میں آواز" فاؤنڈیشن
صوفیہ، تریادتسا (Triaditsa) سڑک نمبر 5B، منزل 2، دفتر 226
فون: 00359 2 9810779
E-mail: [email protected]
Web site: www.centerforlegalaid.com
فاؤنڈیشن براۓ رسائی حقوق
فون: 00359 2 879 32 80
E-mail: [email protected]
Web site: www.farbg.eu
بلغارین مرکز براۓ جینڈر اسٹڈیز
صوفیہ، وسیل لیوسکی (Vasil Levski) روڈ نمبر 33
فون: 00359 2 963 53 57
E-mail: [email protected]
Web site: http://bgrf.org
ہاسکووو، پیرین (Pirin) سڑک نمبر 9
فون: 00359 38 624 685
E-mail: [email protected]
Web site: http://bgrf.org>
دمیترووگراد، کلیمینت اوہریدسکی (Kliment Ohridski) سڑک نمبر 1، منزل 1، کمرا 1
فون: 00359 38 624 68
E-mail: [email protected]
Web site: http://bgrf.org
عدالت میں کارروائیاں بھی مختلف ہیں اور اس بات کے مطابق ہیں کہ حیثیت دینے سے انکار کے فیصلہ کے پہلے کس طرح کی رفیوجی کارروائی کی گئی ہے-
اگر انکار کے فیصلہ میں اپیل کرنے کا ٧ دن کا عرصہ لکھا گیا ہے اس کا مطلب ہے کہ فیصلہ فوری رفیوجی کارروائی یا پناہ کی اگلی درخواست کے ملاحظہ کے بعد کیا گیا ہے-
اگر انکار کے فیصلہ میں اپیل کرنے کا ١٤ دن کا عرصہ لکھا گیا ہے اس کا مطلب ہے کہ فیصلہ بلغاریہ میں پناہ اور حیثیت کی درخواست پر عام رفیوجی کارروائی کے بعد کیا گیا ہے-
جب آپ فوری کارروائی میں حاصل کئے گئے انکار کے خلاف اپیل کرتے ہیں تو وہ اپیل اس عدالت کے ملاحظہ میں آتی ہے جو آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں لکھے ہوئے پتہ کے علاقہ میں ہے- اس عدالت کا فیصلہ حتمی ہے-
وہی حالت ہے جب آپ اپنی دوسری، تیسری یعنی اگلی درخواست پر حاصل کئے گئے انکار کے خلاف اپیل کرتے ہیں- وہ اپیل اس عدالت میں ملاحظہ میں آتی ہے جو آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں لکھے ہوئے پتے کے علاقہ میں ہے- عدالت کا فیصلہ اس کارروائیں میں بھی حتمی ہے-
جب آپ عام کارروائی میں حاصل کئے گئے انکار کے خلاف اپیل کرتے ہیں تو وہ اپیل دو عدالتوں میں ملاحظہ میں آتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ پہلی عدالت کا فیصلہ قبول نہ کریں تو اس کے فیصلہ کی اپیل سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ میں کر سکتے ہیں-
پہلی عدالت کا فیصلہ نجی طور پر ملتا ہے، عام طور پر ایک پیغام بر (کریئر) کے ذریعے جو عدالت میں کام کرتا ہے- وہ پیغام بر اس پتہ پر آتا ہے جو عدالت میں درج کی گئی درخواست میں لکھا ہوا ہے- اس لئے اہم ہے کہ درخواست پیش کرنے کے بعد اگر آپ کو اپنا پتہ بدلنا پڑے تو عدالت میں اس بات کا تحریری اطلاع دیں- عدالت کے لئے نئے پتہ کا ذکر کرتی ہوئی نئی درخواست لکھنے کی مدد کے لئے آپ ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے یا اپنے سرکاری وکیل سے رابطہ کر سکتے ہیں- اگر آپ تحریری طور پر عدالت کو اپنے نئے پتہ کا اطلاع نہ دیں تو ممکن ہے کہ آگے والی عدالت میں اپیل درج کرنے کا آپ کا حق بند ہو (اگر پہلے والی عدالت کا فیصلہ آپ کو منظور نہیں ہے اور آپ آگے اپیل کرنا چاہتے ہیں)-
عدالت میں آپ کو آپ کی زبان بولنے والے ترجمان سے کام لینے کا حق ہے- اگر آپ ترجمان کی بات نہیں سمجھتے یا وہ آپ کی زبان اچھی طرح نہیں بولتا تو آپ کو یہ حق ہے کہ آپ جج سے یہ کہیں اور دوسرے ترجمان کے بارے میں پوچھیں-
عدالت میں آپ کو تمام ڈاکومنٹ یا کوئی اور ثبوت پیش کرنا ہے جو آپ کے پاس موجود ہیں اور جن سے آپ اپنی شخصیت اور بیان کی تصدیق کر سکتے ہیں- اگر اپنے اصل ملک کو چھوڑنے کے وجوہ اور بلغاریہ میں پناہ اور حیثیت مانگںے کے وجوہ کے لئے آپ کے پاس کوئی ثبوت ہو اسے عدالت میں ضرور پیش کریں- اگر جج کوئی ڈاکومنٹ لینے سے انکار کرے تو آپ زد کریں کہ وہ ڈاکومنٹ کو لے کیوں کہ یہ آپ کا حق ہے-
اگر عدالت انکار کے خلاف اپیل کو قبول کرے – جج رفیوجی ایجنسی کو حکم دے گا کہ وہ آپ کے کیس پر پھر تخمینہ کرے اور بلغاریہ میں پناہ حاصل کرنے کی آپ کی درخواست پر نیا فیصلہ کرے- اس صورت میں ممکن ہے کہ انٹرویو کرنے والا افسر آپ کو اضافی انٹرویو کے لئے بلائے-
اگر عدالت انکار کے خلاف اپیل کو نا قبول کرے – آپ کو سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ میں اس فیصلہ کی اپیل کرنے کا حق ہے- لیکن آپ کا یہ حق صرف تب موجود ہے اگر آپ کے کیس کا ملاحظہ عام کارروائی میں کیا گیا ہو- اگر رفیوجی ایجنسی سے آپ کے کیس کا ملاحظہ فوری کارروائی میں یا پناہ کی آپ کی اگلی درخواست کے بعد کیا گیا ہو تو آپ سپریم کورٹ میں اپیل نہیں کر سکتے اور پناہ اور حیثیت کے انکار کا فیصلہ حتمی ہو جاتا ہے- اس صورت میں بلغاریہ میں پناہ متلاشی کے طور پر آپ کے حقوق بند ہوتے ہیں اور ممکن ہے کہ آپ کو آپ کے اصل ملک میں واپس (ڈیپورٹ) کر دیا جائے-
اگر آپ کو پناہ گزین کی حیثیت موصول ہو تو آپ کے مذکورہ ذیل حقوق ہیں:
اگر آپ کو سبسدیری پروٹیکشن موصول ہو تو آپ کے مذکورہ ذیل حقوق ہیں:
حیثیت حاصل کرنے کے بعد بلغارین ڈاکومنٹ کا اجراء کروانے میں اور رہائش، سماجی امداد، بچوں کو اسکول میں درج کرنے میں وغیرہ اگر آپ مدد چاہئے تو آپ مذکورہ ذیل انجمنوں سے رابطہ کر سکتے ہیں:
بلغارین صلیب سرخ
پتہ: صوفیہ، جیمز بوچر (James Bourchier) روڈ نمبر 76
فون: 00 359 2 49 23 093
www.redcross.bg
مجلس مہاجر خواتین
پتہ: صوفیہ، ایکزارہ یوسف (Ekzarh Yosif) سڑک نمبر 95
فون: 00359 8 78 136 231
www.crw-bg.org
کاریتاس
پتہ: صوفیہ، ستروما (Struma) سڑک نمبر 1
فون: 00 359 2 920 08 25
www.caritas-sofia.org
رفیوجی ایجنسی سے آپ کو بلغاریہ میں پناہ متلاشی کے طور پر رجسٹریشن کے بعد آپ کو اپنے پاس موجود تمام قومی ڈاکومنٹ دینا ہے- ان کے بدلے ٣ دن کے اندر آپ کو رجسٹریشن کارڈ ملنا ہے جو ساری کارروائی کے دوران آپ کا شناختی ڈاکومنٹ ہے- پناہ متلاشی کے طور پر آپ کے رجسٹریشن کے کچھ دن بعد آپ کو اپنا رجسٹریشن کارڈ ملے گا جو اس طرح لگتا ہے
کارڈ میں مذکورہ ذیل جانکاری دی گئی ہے:
یہ کارڈ بلغارین پولیس کے سامنے اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے اور آپ کو بلغاریہ میں رہنے کا حق تب تک ہے جب تک اس کارروائی کے آخر میں آپ کے معاملے میں کوئی فیصلہ نہ ہو-
رجسٹریشن کارڈ ایک وقتی (چند روزہ) ڈاکومنٹ ہے- عام طور پر کارڈ تین ماہ کے لئے مضبوط ہے- جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی چلتی ہے اور آپ کے معاملے میں فیصلہ حتمی نہ ہوا ہو تب تک ہر تین ماہ بعد آپ کو نیا کارڈ دیا جاتا ہے- اس کا مطلب ہے کہ عدالتی کارروائیوں کے دوران بھی آپ کو نیا رجسٹریشن کارڈ بنوایا جا سکتا ہے-
رجسٹریشن کارڈ تب تک مضبوط ہے جب تک آپ کی رفیوجی کارروائی پوری نہ ہو اور عام طور پر اس کی مضبوطی کا عرصہ ٣ مہینے کا ہے- اگر آپ کی کارروائی پوری نہیں ہوئی ہے اور کارڈ کی آخری تاریخ آنے والی ہے آپ کو رفیوجی ایجنسی میں جانا ہے جہاں کارڈ کا نیا عرصہ دیا جائے گا-
اگر آپ اپنا پتہ بدلنا چاہیں تو اس سے پہلے ضروری ہے کہ آپ رفیوجی ایجنسی سے اجازت مانگ لیں– ایجنسی کے افسروں کو کارڈ میں آپ کا نیا پتہ درج کرنا ہے تاکہ پولیس کی طرف سے جانچ کرنے پر آپ کا مسئلہ نہ ہو-
اس رجسٹریشن کارڈ سے آپ بلغاریہ میں قانونی طور پر رہ سکتے ہیں جب تک آپ کی کارروائی پوری نہ ہو- پولیس کی طرف سے جانچ کرنے پر اور سرکاری اداروں، عدالت یا اسپتال میں جانے پر آپ کو کارڈ دکھانا ہے-
رجسٹریشن کارڈ سے آپ کو کام کرنے کی اجازت ملتی ہے لیکن یہ رفیوجی ایجنسی میں آپ کے رجسٹریشن کے ٣ ماہ کے بعد ہوتا ہے- آپ کی کام کرنے کی درخواست درج ہونے پر ایجنسی آپ کو کام کرنے کی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی-
رجسٹریشن کارڈ سے آپ مذکورہ ذیل نہیں کر سکتے:
حیثیت موصول کرنے کے بعد آپ کو مستقل کارڈ حاصل کرنے کا حق ہے-
اگر آپ کو پناہ گزین کی حیثیت حاصل ہوئی ہے تو آپ کو رفیوجی کارڈ حاصل کرنے کا حق ہے- وہ ٥ سال کے لئے مضبوط ہے-
اگر آپ کو سبسدیری پروٹیکشن حاصل ہوا ہے تو آپ کو سبسدیری پروٹیکشن کارڈ حاصل کرنے کا حق ہے- وہ ٣ سال کے لئے مضبوط ہے-
رفیوجی کارڈ کی مضبوطی کا عرصہ ٥ سال ہے اور سبسدیری پروٹیکشن کارڈ کا – ٣ سال، لیکن یہ حیثیت کا عرصہ نہیں ہے، صرف ڈاکومنٹ کی تاریخ تنسیخ دکھاتا ہے – اگر ڈاکومنٹ کی تاریخ تنسیخ آ چکی ہے تو نیا کارڈ بنوانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے-
کافی ہے کہ کارڈ کی مضبوطی ختم ہونے کے ١ ماہ پہلے آپ نیا کارڈ بنوانے کی درخواست پیش کر کے کارڈ کے اجراء کی فیس ادا کریں- یہ کارروائی دونوں طرح کے کارڈوں میں لاگو ہے – رفیوجی کارڈ اور سبسدیری پروٹیکشن کارڈ-
کارڈ بنوانے کے لئے آپ کو نجی نمبر (زبان بلغارین میں: اے گے نے) ضروری ہے- یہ نمبر آپ کو اس انتظامیہ دفتر سے ملتا ہے جو آپ کے رہائشی علاقہ میں موجود ہے- نجی نمبر حاصل کرنے کے لئے آپ کو بلدیہ میں رجسٹریشن کارڈ، حیثیت حاصل کرنے کا اوریجنل فیصلہ اور رفیوجی ایجنسی سے ایک خاص خط دکھانا ہے- وہ خط ایجنسی کی طرف سے اس بلدیہ کے میئر (صدر) کے لئے ہے اور اس میں لکھا ہو گا کہ اسی بلدیہ میں آپ نے اپنا پتہ اختیار کیا ہے- نجی نمبر حاصل کرنے کے لئے کوئی فیس نہیں ہے-
کسی بھی صورت میں رفیوجی ایجنسی کو آپ نقلی پتہ نہ دیں تاکہ آپ کو کارڈ جلدی ملے-
سرکاری ادارے میں نقلی جانکاری دینا جرم سمجھا جاتا ہے اور قانون کے مطابق اس کے لئے سزا ملتی ہے-
کارڈ پولیس کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے – وزارت داخلہ کے اس پولیس تھانے کی طرف سے جو اس علاقے کے لئے ذمہ دار ہے جس میں آپ کا پتہ ہے- یہ ضروری ہے کہ آپ فارم بھر دیں اور اجراء کی فیس ادا کریں-
کارڈ کے ساتھ آپ بلغاریہ سے باہر سفر کرنے کا ڈاکومنٹ (travel document)
بنوا سکتے ہیں- اس کے لئے اضافی فیس دینی ہے -
بلغارین قانون کے مطابق بچہ اس کو سمجھا جاتا ہے جس کی عمر ١٨ سال سے کم ہے-
جب تک آپ کی عمر ١٨ سال کی نہ ہو تب تک تم خود بلغارین حکومت کے سامنے کارروائی چلا نہیں سکتے- اگر تمہاری عمر ١٤ سال سے کم ہے رفیوجی کارروائی میں تمہارے بدلے تمہارے والد یا والدہ دستخط کر سکتے ہیں- اگر تمہاری عمر ١٤ سے زیادہ لیکن ١٨ سے کم ہے تم بلغارین حکومت کے سامنے دستخط کر سکتے ہو لیکن تمہارے دستخط کے ساتھ تصدیق کے طور پر تمہارے والد یا والدہ کا دستخط بھی ضروری ہے-
لیکن اگر تمہاری عمر ١٨ سال سے کم ہے اور تم بلغاریہ میں اکیلے، والد یا والدہ کے بغیر آیے ہو تو بلغارین قانوں کے مطابق تم کو “تنہا بچہ” سمجھا جاتا ہے-
اگر تمہارے والدین تمہارے ساتھ بلغاریہ میں نہیں ہیں کیوں کہ تم کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، تم راستے میں ایک دوسرے سے الگ ہوئے یا وہ فوت ہو چکے ہیں تب ان کے دستخط کے بغیر بھی تم خود کو بلغارین حکومت سے بلغاریہ میں پناہ کی درخواست درج کرنے کا حق ہے– تم بلغاریہ سے حیثیت مانگ سکتے ہو تاکہ تم یہاں رہ سکو-
اگر تم تنہا بچے ہو اور بلغارین حکومت سے پناہ، تحفظ اور حیثیت مانگتے ہو تو تم کو خاص کارروائیوں کا حق ہے-
مہربانی کر کے اپنے حقوق کے بارے میں مدد دینے والی کسی انجمن سے مشورہ لو جو تمہارے رفیوجی کیمپ میں کام کرتی ہے!
حالاں کہ تم بلغارین حکومت کے سامنے پناہ کی درخواست خود درج کر سکتے ہو پھر بھی درخواست پر تخمینہ کرنے کارروائیاں پیچیدہ ہیں اور اس لئے ضروری ہے کہ کوئی بالغ تم کو اس کارروائی میں مدد دے اور تمہارے ساتھ تمام ڈاکومنٹوں پر دستخط کرے جو تم کو بلغارین حکومت سے ملتے ہیں-
اگر تمہارے والدین تمہارے ساتھ بلغریہ میں نہیں ہیں لیکن یہاں تمہارے ساتھ تمہارا کوئی دوسرا رشتہ دار ہے، مثلاً: دادا، دادی، نانا، نانی، چاچا، خالہ وغیرہ یا تم سے بارے بھائی یا بہن (جن کی عمر ١٨ سال سے زیادہ ہے) – قانون کے مطابق بلغارین حکومت کی تمام کارروائیوں میں وہ تمہارے بدلے یا تمہارے ساتھ دستخط کر سکتے ہیں-
اس صورت میں اگر تم اعلان پر دستخط کرو کہ تم یہ قبول کرتے ہو تو بلغارین حکومت تمہارے کسی ایسے رشتہ دار کو تمہارے محافظ کے لئے طے کر سکتی ہے جب تک بلغاریہ میں رفیوجی کارروائی چلتی ہے-
اگر تم بلغاریہ میں اپنے والدین یا دوسرے رشتہ داروں کے بغیر ہو جو تمہارا محافظ ہو سکتے ہیں تب حکومت کی طرف سے ایک خاص ملازم کو مقرر کیا جانا ہے جو تمہاری رفیوجی کارروائی کے ٹھیک طریقہ کا خیال رکھے اور تمہارے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہونے دے- اس افسر کو“نمائندہ” کہا جاتا ہے-
یہ نمائندہ مرد یا عورت ہو سکتا ہے اور جس رفیوجی کیمپ میں تم کو بٹھایا گیا ہے اس کے علاقے کی بلدیہ سے اختیار کیا جاتا ہے-
بلغارین حکومت اور خاص طور پر – رفیوجی ایجنسی اور تمہارا انٹرویو کنندہ – اس بات کے لئے ذمہ دار ہیں کہ جس آدمی کو تمہارے نمائندہ کے طور پر طے کیا گیا ہے اس سے تمہاری ملاقات کروائیں اور ترجمان بھی بلائیں تاکہ تم کسی تکلیف کے بغیر بات کر سکو-
تمہارے نمائندہ کو رفیوجی ایجنسی کے تمام انٹرویووں کے دوران تمہارے ساتھ حاضر ہونا ہے اور ہر وقت جب تم کو دستخط کے لئے کوئی ڈاکومنٹ دیا جاتا ہے نمائندہ کو بھی تمہارے ساتھ ہونا ہے-
تم کو یہ حق ہے کہ ہر وقت جب تمہارا کوئی سوال یا مسئلہ ہو تم انٹرویو کنندہ سے یہ مانگ سکتے ہو کہ وہ تمہارے نمائندہ سے تمہاری ملاقات کرواۓ-
سماجی کارکن ایک سرکاری ملازم ہے جو بھی ، نمائندہ جیسے (لیکن اس سے مختلف) کارروائی کے دوران تمہارے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہونے دیتا ہے- سماجی کارکن مرد یا عورت ہو سکتا ہے-
سماجی کارکن کو رفیوجی ایجنسی میں تمہارے ساتھ کئے جانے والے انٹرویووں کے دوران حاضر ہونا ہے-
اس کے علاوہ سماجی کارکن کو جانچ کرنی ہے کہ رفیوجی کیمپ کے جس کمرے میں تم کو بٹھایا گیا ہے کیا اس میں تمام ضروری چیزیں ہیں- سماجی کارکن کو تم سے بات کرنی ہے اور جانچ کرنی ہے کہ کیا تم سلامتی میں ہو، کیا کوئی آدمی تم کو پریشان کرتا ہے، کیا تم کو حسب معمول کھانا ملتا ہے، کیا تم تندرست ہو اور اسکول میں طالب علم کے طور پر تم کو درج کرنے میں مدد کرنی ہے-
تم کو یہ حق ہے کہ ہر وقت جب تمہارا کوئی سوال یا مسئلہ ہو تم انٹرویو کنندہ سے یہ مانگ سکتے ہو کہ وہ سماجی کارکن سے تمہاری ملاقات کرواۓ-
کارروائی پیچیدہ ہے اور یہ ممکن ہے کہ سب کچھ جو تمہارے ساتھ ہو رہا ہے تمہاری سمجھ میں نہ آئے- اس لئے بلغارین حکومت یہ مانتی ہے کہ بلغاریہ میں تنہا بچوں کو مدد حاصل کرنے کا حق ہے- یہ مدد ایسے آدمی سے آتی ہے جو قانونوں کو اچھی طرح جانتا ہے اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہونے دے گا- ایسے آدمی کو“وکیل” کہتے ہیں- تنہا بچوں کے لئے یہ وکیل مفت ہے-
مفت وکیل سے رابطہ کرنے میں مدد تم اپنے نمائندہ یا اپنے انٹرویو کنندہ سے مانگ سکتے ہو – انٹرویو کنندہ وہ افسر ہے جو تمہارے ساتھ انٹرویو کرتا ہے- تمہارے انٹرویووں کے دوران حاضر سماجی کارکن سے بھی وکیل ڈھونڈنے میں مدد مل سکتی ہے-
اگر ان میں سے کوئی تم کو وکیل سے رابطہ کرنے میں مدد نہ دے تو تم ہیلسنکی کمیٹیسے رابطہ کر سکتے ہوجہاں بھی مفت وکیل ہیں-
ہیلسنکی کمیٹی کے دفتر مذکورہ ذیل پتوں پر موجود ہیں:
بلغاریہ ہالشین کمیٹی
صوفیہ، اوزونجووسکا (Uzundzhovska) سڑک نمبر 1، منزل 3
فون: 00 359 2 981 3318
فون: 00 359 2 980 2049
www.bghelsinki.org
بلغاریہ ہالشین کمیٹی
سویلینگراد، گینیرال ستروکوو (General Strukov) سڑک نمبر 5
فون: 00 359 379 63 118
www.bghelsinki.org
بلغاریہ ہالشین کمیٹی
ہارمانلی، دروجبا (Druzhba) علاقہ نمبر 23
رفیوجی کیمپ میں انتظامیہ عمارت
فون: 00 359 2 980 2049
www.bghelsinki.org
اگر تمہارے والد یا والدہ یا دونوں والدین کسی دوسرے یورپی ملک میں موجود ہیںتو تم بلغارین حکومت سے مانگ سکتے ہو کہ تم کو اس ملک میں، والدین کے یہاں، بھیج دیا جائے-
ممکن ہے کہ تم مانگو کہ تم کو دوسرے یورپی ملک میں بھیج دیا جائے جب وہاں تمہارا کوئی اور قریبی رشتہ دار ہے – مثلاًنانا، نانی، دادا، دادی، خالہ، چاچا، بالغ بھائی یا بہن-
اس لئے ضروری ہے کہ رفیوجی ایجنسی کے اس انٹرویو کنندہ کو یہ بتاؤ جو تمہاری کارروائی کے لئے ذمہ دار ہے- اگر دوسرے ممالک میں موجود لوگوں سے تمہارے رشتوں کے ثبوت کرنے والے ڈاکومنٹ تمہارے پاس ہیں تو ان کو تمہیں انٹرویو کنندہ کو دینا ہے- تم کو اعلان پر دستخط کرنا ہے کہ تم کو تو دوسرے ملک جانا منظور ہے-
لیکن بلغاریہ سے روانہ ہونے کی اجازت بلغاریہ سے نہیں، دوسرے یورپی ملک سے دی جاتی ہے- اس اجازت کے لئے ایک دو ماہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے- بہتر ہے کہ تم انتظار کرو کیوں کہ اگر اجازت ملے تو کسی تکلیف کے بغیر، بالکل قانونی طور پر تم دوسرے یورپی ملک تک سفر کر سکو گے- لیکن اگر تم فیصلہ کرو کہ تم کو انتظار نہ کرنا چاہئے اور بلغاریہ کو چھوڑ کر غیر قانونی طور پر دوسرے یورپی ملک جانا چاہئے تو تمہارے لئے خطرہ ہے کہ تم کو بلغاریہ میں واپس بھیج دیا جائے کیوں کہ تم نے قانونیکارروائیوں کو نہیں مانا-
جب دوسرے یورپی ملک جانے کی اجازت ملے تو بلغارین حکومت تمہارے لئے سفر کرنے کا ڈاکومنٹ تیار کرواۓ گی اور روانہ ہونے کا انتظام کرے گی-
لیکن اگر دوسرا یورپی ملک تم کو اپنے علاقہ میں داخل ہونے سے انکار کرے تب اس ملک میں موجود تمہارے رشتہ داروں کو وہاں کی عدالت میں اپیل درج کرنی ہو گی-
حالاں کہ تمہاری عمر ١٨ سال سے کم ہو پھر بھی تم کو کچھ حقوق حاصل ہیں جن کو بلغارین حکومت کو ماننا پڑتا ہے-
کارروائی کے دوران تم کو مذکورہ ذیل حقوق حاصل ہیں:
اگر تم کو بلغاریہ میں حیثیت موصول ہو تو آپ کے مذکورہ ذیل حقوق حاصل ہوں گے:
کسی بالغ آدمی کو طے کیا جانے کا جس کو سرپرست (گارڈین) کہتے ہیں- سرپرست اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ تم کو مستقل بلغارین ڈاکومنٹ ملیں اور تمہارے باقی حقوق کا خیال بھی رکتا ہے – جیسا کہ رہنے کی جگہ کا انتظام، اسکول میں درج ہونا وغیرہ-
سرپرست مفت ہے!
اگر کوئی تم کو تجویز دیتا ہے کہ فیس کے لئے تمہارا سرپرست بنے گا، تم کو معلوم ہو کہ یہ غیر قانونی ہے اور تم کو فوراً کسی کو بتانا ہے – سب سے اچھا اپنے وکیل کو-
اگر تم کو حیثیت دینے سے انکار ملے بھر اہم ہے کہ تم فوراً اپنے نمائندہ اور اپنے وکیل کو بتاؤ اگر وہ تمہارے ساتھ نہیں تھے جب انٹرویو کنندہ نے تم کو انکار کے فیصلہ پر دستخط کرنے کو کہا!
اگر تمہارا وکیل نہیں ہے اور اپنے نمائندہ سے رابطہ نہیں کر سکتے ہو تم کو فوراً ہیلسنکی کمیٹی کے کسی دفتر جانا ہے تاکہ وہاں کے وکیلوں سے تم کو مدد ملے-
ہیلسنکی کمیٹی کے دفتر مذکورہ ذیل پتوں پر موجود ہیں:
بلغاریہ ہالشین کمیٹی
صوفیہ، اوزونجووسکا (Uzundzhovska) سڑک نمبر 1، منزل 3
فون: 00 359 2 981 3318
فون: 00 359 2 980 2049
www.bghelsinki.org
بلغاریہ ہالشین کمیٹی
سویلینگراد، گینیرال ستروکوو (General Strukov) سڑک نمبر 5
فون: 00 359 379 63 118
www.bghelsinki.org
بلغاریہ ہالشین کمیٹی
ہارمانلی، دروجبا (Druzhba) علاقہ نمبر 23
رفیوجی کیمپ میں انتظامیہ عمارت
فون: 00 359 2 980 2049
www.bghelsinki.org
آپ کو جو بھی حیثیت حاصل ہو – پناہ گزین کی حیثیت یا سبسدیری پروٹیکشن – بلغاریہ میں اپنے خاندان سے ملاپ کرنے کی مانگ پیش کرنے کا حق ہے-
قانون کے مطابق خاندان کے صرف مذکورہ ذیل رکنوں سے ملاپ کرنا ممکن ہے:
کثرت ازدواج (دو یا زیادہ بیویاں) کی صورت میں کسی اور بیوی سے ملاپ ممکن نہیں ہے اگر اس سے پہلے بلغاریہ میں کوئی ایک بیوی آ چکی ہے-
اگر آپ کی عمر ١٨ سال سے کم ہے اور آپ بلغاریہ میں اپنے والدین کے بغیر ہیں کیوں کہ وہ فوت ہو چکے ہیں، یا آپ کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، تو آپ کو بلغاریہ میں آپ کے خاندان کے کسی دوسرے بالغ رکن سے ملاپ کرنے کی اجازت مل سکتی ہے جو قانون یا رسم کے مطابق آپ کے لئے ذمہ دار ہیں – دادا، دادی، نانا، نانی، چاچا، خالہ یا آپ سے بڑے بھائی یا بہن جن کی عمر ١٨ سال سے زیادہ ہے-
خاندان سے ملاپ کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے رفیوجی ایجنسی میں تحریری درخواست درج کی جانی ہے کیوں کہ اجازت ایجنسی سے ملتی ہے-
درخواست کے ساتھ آپ کو نکاح نامہ اور پیدائش سرٹیفکیٹ کی کاپیاں پیش کرنی ہیں (اگر آپ کے پاس ایسے ڈاکومنٹ موجود ہیں)- اگر ایسے ڈاکومنٹ موجود نہیں ہیں تو آپ کو درخواست کے ساتھ اعلان پیش کرنا ہے جس میں آپ اپنے خاندان کے رکنوں کے پورے نام، تاریخ پیدائش، رہائش (ملک اور پتہ) کا بیان کریں اور اس اعلان کی تصدیق نوٹری کے سامنے کی جانی ہے-
خاندانی ملاپ کی اجازت حاصل کرنے کے بعد بلغارین حکومت سرکاری طور پر یہ جانکاری بلغاریہ کے اس سفارت خانہ میں بھیجتی ہے جس ملک میں آپ کا خاندان ہے- آپ کے خاندان کو سفارت خانہ جانا ہے تاکہ ان کے پاسپورٹوں میں ویزا لگوایا جائے- اگر آپ کے خاندان کے رکنوں کے پاس بین الاقوامی پاسپورٹ نہیں ہیں سفارت خانہ ان کو سفر کرنے کے بلغارین ڈاکومنٹ (passavant) جاری کروا سکتا ہے تاکہ وہ بلغاریہ میں آ پہنچیں-
اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ آپ کا خاندان کہاں ہے تو آپ رفیوجی ایجنسی سے یہ مانگ سکتے ہیں کہ وہ ان کی تلاش کروانے لگے- اس صورت میں رفیوجی ایجنسی کے افسر اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر براۓ مہاجرین اور بلغارین صلیب سرخ سے طاعون اور مدد چاہتے ہیں کہ آپ کے خاندان کی تلاشی بلغاریہ سے باہر کی جائے-
اگر خاندان کے رکنوں کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ وہ کہاں رہتے ہیں یہ ممکن ہے کہ ان کی تلاشی کی کارروائیاں بلغارین صلیب سرخ کی تنظیم کی مدد سے شروع کی جائیں–
اگر آپ کو خاندانی ملاپ کرنے سے انکار ملے تو آپ عدالت کے سامنے اپیل درج کر کے مانگ سکتے ہیں کہ عدالت رفیوجی ایجنسی کو حکم دے کہ آپ کو خاندانی ملاپ کی اجازت دی جائے-
جس دن آپ کو انکار ملا ہے (اور آپ ںے دستخط کیا ہے) کہ بلغاریہ میں آپ کا خاندان نہیں آ سکتا ہے اس کے ١٤ دن (دو ہفتے) کے عرصہ میں اپیل درج کی جانی ہے-
اپیل اس ایڈمنسٹریٹو کورٹ میں درج کی جانی ہے جو آپ کے رہائشی علاقہ کے لئے ذمہ دار ہے اور جس علاقہ میں آپ کے رجسٹریشن کارڈ میں لکھا ہوا پتہ آتا ہے- آپ کو دو عدالتوں میں جانے کا حق ہے – اگر پہلی عدالت کا فیصلہ آپ کو منظور نہ ہو تو آپ بلغاریہ کے سپریم کورٹ میں اپیل درج کر سکتے ہیں- سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے-
اپیل تیار کروانے کی مدد کے لئے آپ ہیلسنکی کمیٹی کے وکیلوں سے رابطہ کریں جو مفت میں قانونی مدد اور صلاح مشورے دے سکتے ہیں- ان کو رفیوجی کارروائی اور اپیل کے متعلق اچھے معلومات ہیں-
اگر آپ عدالت میں اپیل پیش کرنا چاہتے ہیں تو فیصلہ حاصل کرنے کے بالکل بعد آپ ہیلسنکی کمیٹی کے دفتر جائیے تاکہ اپیل کرنے کا عرصہ ختم نہ ہو-
اگر آپ چاہتے ہیں کہ عدالت میں کیس کے دوران آپ کو مدد دینے کے لئے کوئی وکیل موجود ہو تو ہیلسنکی کمیٹی کو اس کے بارے میں بتائیے- وہاں کے وکیل آپ کی اپیل کے ساتھ خاص درخواست تیار کریں گے تاکہ آپ کے لئے عدالت کی طرف سے مفت سرکاری وکیل مقرر کیا جائے-
جو سرکاری وکیل عدالت سے مقرر کیا گیا ہے وہ آپ سے آپ کے تحفظ کے لئے پیسے نہیں مانگ سکتا ہے کیوں کہ اس کو اس کے لئے بلغارین حکومت سے پیسے ملتے ہیں-
اگر اپنے اصل ملک کو چھوڑنے کے وجوہ اب موجود نہیں ہیں اور آپ کو واپس جانے کا ڈر نہ ہو تو رضاکارانہ واپس جانے کے فیصلہ کرنے پر آپ کو طاعون اور امداد مل سکتے ہیں-
اگر آپ کو حیثیت دینے سے انکار ملا ہے اور وہ انکار عدالت سے حتمی کیا گیا ہے تب بھی آپ رضاکارانہ واپسی کا فیصلہ کر سکتے ہیں- حیثیت دینے سے حتمی انکار کی صورت میں آپ کا بلغاریہ میں رہنے کا حق بند ہے اور امیگریشن پولیس سے آپ کو آپ کے اصل ملک میں واپس (ڈیپورٹ) بھیج دیا جا سکتا ہے- اس صورت میں پولیس آپ کو بلغاریہ میں داخل ہونے کو ٥ سال تک کے لئے منع کرے گی اور یہ حکم یورپی یونین کے تمام باقی ممالک کے لئے لاگو ہے-
مجبوری سے واپسی اور داخل ہونے کی پابندی سے بچنے کے لئے آپ رضاکارانہ واپسی کی کارروائیاں شروع کر سکتے ہیں (اگر اپنے اصل ملک کو چھوڑنے کے آپ کے وجوہ اب موجود نہ ہیں)-
ایسی رضاکارانہ واپسی شروع کرنے کے لئے ضروری ہے کہ “مہاجرت” (مائیگریشن) ادارے – بلغارین امیگریشن پولیس – کے سامنے درخواست پیش کریں- اگر آپ کے پاس سفر کرنے کا ڈاکومنٹ یا سفر کرنے کی رقم موجود نہ ہو آپ مائیگریشن ادارہ – وزارت داخلہ سے طاعون مانگ سکتے ہیں-
ڈاکومنٹ اور سفر کرنے کے ٹکٹ کے متعلق اس طرح کا طاعون آپ کو اعلی تنظیم براۓ مہاجرت (IOM) سے مل سکتا ہے-
IOM کے مختلف پروگرام ہیں جن کے تحت رضاکارانہ واپسی کی مالی امداد مل سکتی ہے اور اصل ملک میں پھر سے انٹگریشن میں امداد کے قدم- یہ قدم مذکورہ ذیل ہو سکتے ہیں:
اعلی تنظیم براۓ مہاجرت
پتہ: صوفیہ، تسار اسین (Tsar Asen) سڑک نمبر 77
فون: 00 359 2 93-94-774
www.iom.bg